منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ترکمانستان نےپاکستان کو 3ہزار میگا واٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکمانستان نے پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر اتد جان مولاموف نے گذشتہ روز یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری کو ترکمانستان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیتے ہوئے کیا۔

روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 1840 کلومیٹر تاپی (ترکمانستان، افغانستان پاکستان اور انڈیا) گیس پائپ لائن، 1635 کلومیٹر طویل آپٹک فائبر لائن اور پاور ٹرانسمیشن لائن ایسے بڑے منصوبے ہیں جن سے ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط باہمی تعاون قائم ہو گا۔ ان بڑے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا ہوں گے اور اس کی ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔ ترکمانستان اس سال افغانستان کے صوبہ ہرات تک تاپی گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ترکمانستان پاکستان کو ایل پی جی بھی فراہم کرسکتا ہے۔ ۔لینڈ لاک ملک ہونے کی وجہ سے ترکمانستان کیلئے گوادر بندرگاہ اور کراچی بندرگاہ بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھا کر وہ ان بندرگاہوں کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ اپنی تجارت اور برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کو ترکمانستان کے لئے سب سے مختصر راستہ فراہم کرتا ہے لہذا افغانستان میں امن کے قیام سے دونوں ممالک باہمی تجارت میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں معاشی سرگرمیوں کا ایک مرکز بننے جا رہا ہے لہذا ترکمانستان اس کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کرنے پر غور کریں جس سے ان کے مابین تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس موقعے پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور باہمی تجارت میں اضافہ کرنے کے لئے آزاد تجارتی معاہدہ کرنے پر غور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…