اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

علامہ اقبال کا مجسمہ بنانے اور لگانے والوں پر پوتے منیب اقبال نے چار حرف بھیج دیے

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال نے اپنے دادا کے مجسمہ بنانے اور لگانے والوں پر لعنت بھیج دی ۔ فیس بک پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ مجھے ایسا کرنے والوں پر سخت افسوس اور شدید غصہ آیا ہے ،میں بت بنانے ،لگانے اور تعریف کرنے والوں پر لعنت کرتا ہوں ۔ منیب اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا بت گریٹر اقبال پارک میں

ایک ریسٹورنٹ کے باہر پی ایچ اے کے ساتھ مل کر لگایا گیا ہے، ریسٹورنٹ کا مالک غالباً کسی نجی تعلیمی ادارے کا بھی مالک ہے۔ کفرہی پڑھاتا ہوگا۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام گلشن اقبال پارک میں نصب کیاگیا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا ناقص مجسمہ شہریوں کی داد وصول کرنے کے بجائے کڑی تنقید کا باعث بن گیا ، عوام کی شدید ناراضی اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد مجسمے کو ہٹا دیا گیا،ڈی جی پی ایچ اے نے دو افسران کو معطل کر کے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جو سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کر یگی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علامہ اقبال کا ٹرینڈ گردش کر رہا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلشن اقبال پارک لاہور میں نصب کردہ علامہ اقبال کے مجسمے کو اناڑی فنکار کی کاریگری کے سبب آڑے ہاتھوں لیا اور اسے ناقص مجسمہ قرار دیا گیا ۔سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے اس پر فی الفور نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلشن اقبال پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جامع انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوںنے کہاکہ پارک میں مجسمہ رکھنے کا واقعہ متعلقہ حکام کی غفلت ہے۔ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مجسمے کو ہٹا دیا گیاہے-ڈی جی پی ایچ اے احمد جواد قریشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹ شاہنواز وٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سبطین شاہ کو معطل کر دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر عامر ابراہیم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو سات روز میں اپنی رپورٹ تیا رکر کے پیش کر یگی ۔

۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…