پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ہسپتال کے قریب فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،زخمی تڑپتے رہے اور پولیس کس چیز کا انتظار کرتی رہی، پولیس کی بے حسی کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع انکل سریا اسپتال کے قریب فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کا معاملے میں پولیس کی بے حسی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمی تڑپتے رہے اور پولیس ایمبولنس کا انتظار کرتی رہی۔ فائرنگ کے بعد وڈیو میں فوری طور پر موقع پر

پہنچنے والی پولیس پارٹی کی بے حسی دیکھی جا سکتی ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونیوالے افراد کو سڑک اور گاڑی میں تڑپتے دیکھا جاسکتا ہے۔موقع پر موجود پولیس اہلکار زخمیوں اسپتال منتقل کرنے کی بجائے مشوروں میں وقت ضائع کرتے رہے۔ویڈیو میں پولیس والے ایمبولینس کو کال کرنے کا کہہ رہے ہیں، فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد آخری سانسیں لے رہے تھے۔ایمرجنسی کی صورت میں زخمیوں کو پولیس موبائل میں بھی اسپتال منتقل کیا جاسکتا تھا۔پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ایمبولینس کا انتظار کیا۔دوسری جانب ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،15 مجرمان اشتہاری،18عدالتی مفروران اورمتعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز بر آمد۔ ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں 15 مجرمان اشتہاری اور28عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔پولیس نے منشیات کے 07مقدمات میں 131لیٹرشراب ولہن معہ آلات کشید چالو بھٹی،640گرام چرس برآمدکرلی۔ اسی طرح ناجائزاسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10 مقدمات کا اندراج کر کے ا سلحہ ناجائز05پسٹل 30بور05رپیٹر

برآمدکیے۔ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے اورمزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی جس کامقصد جر ائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…