پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کتے بھی پولیس کے پروٹوکول میں سیر کرنے جاتے ہیں، نیب پر خود کرپشن کے الزامات ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تہلکہ خیز باتیں

datetime 2  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پھر نیب کورٹ میں حاضری ہے،یہ وہ نیب ہے جس پر خود کرپشن کے الزمات ہیں،3 سال میں نیب کو نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، چیئرمین نیب جو سپریم کورٹ کا جج رہا ہے پتہ نہیں کون سی ایسی چیز ہے جس وجہ سے اپوزیشن کے خلاف کیسز بنایے

جا رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ نے جب حکومت چھوڑی اس وقت 15 روپے ٹیکس تھا اوراب40 روپے ٹیکس جا رہا ہے،آج پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے حساب سے 70 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،لیکن آج پٹرول 111 روپے فروخت کیا جارہا ہے،بجلی کا 30 روپے یونٹ لیا جا رہا ہے،ایک عام آدمی کیسے زندگی گزارے،لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے وزیر اعظم ٹیلی فون پر لگے ہیں،4 گھنٹے لگا کر وزیر اعظم نے خود ایڈیٹنگ کر کے1 گھنٹہ عوام کا ضائع کر دیا، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کتے بھی پولیس کے پروٹوکول میں سیر کرنے جاتے ہیں،جو کام امریکہ نہیں کر سکا وہ ہمارے ملک میں ہو رہا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نااہلوں نے غریب عوام کو فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور کردیا،ملک نئے بحرانوں کا شکار ہو رہا ہے، نا تجربہ کار حکمران غربت کی بجائے غریب مکاؤ مہم پر عمل پیرا ہیں،مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن بڑھنے سے ملک دیوالیہ پن کی طرف جا رہا ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے،کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والے عمران خان نے اقتدار میں آکر کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…