منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر خوفناک حادثہ 14افراد موقع پر ہی جاں بحق ، رقت آمیز مناظر

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

حب (این این آئی) صوبہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں وایار فام کے نزدیک کوئٹہ کراچی شاہراہ پر علی الصبح مسافر کوچ الٹنے سے 14 افراد جاں بحق 8 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بس پنجگور سے کراچی جارہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی،حادثے کی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔کوچ الٹ جانے کی وجہ سے ابتدا میں زخمیوں کو ریسکیو کرنے اور لاشیں نکالنے میں دشواری پیش آئی جس کی وجہ سے ہیوی مشینری طلب کی گئی اور اس کی مدد سے کوچ کو سیدھا کر کے ریسکیو کا عمل مکمل کیا گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں تمام مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد پنجگور کے رہائشی ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 12 روز بعد یہ دوسرا خطرناک ٹریفک حادثہ ہے اس سے قبل 20 جنوری کو پنجگور آنے والی مسافر کوچ الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…