اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیگی اراکین کے پروڈکشن آرڈر پر ڈیڈ لاک برقرار اپوزیشن نے جوابی جارحانہ حکمت عملی تیار کرلی

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے معاملے پر اپوزیشن اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے

خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے 4 فروری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں غور بھی کیا جائیگا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے زیرحراست اراکین کے پروڈکشن آرڈرز کا معاملے پر اپوزیشن اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں ڈیڈ لاک برقرار ہے ،سپیکر قومی اسمبلی نے درخواست کے بغیر شہباز شریف،خواجہ آصف اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں نے تینوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست سے انکارکر دیا ہے اور کہا ہے کہ بغیر درخواست آج تک کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سپیکر کے جانبدار رویے کا معاملہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور سپیکر کے روپے کے خلاف ن لیگ نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کی بھی تجویز دی ہے جس کی پیپلز پارٹی نے حمایت نہیں کی ،ذرائع نے بتایا کہ کل جمعرات کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں معاملے کو اٹھایا جائیگا اور اس حوالے سے تمام جماعتوں کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…