اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرکٹ میں کامیاب ہو کر واپس گھر لوٹتا تو والد ہ ہمیشہ کیا نصیحت کرتی تھیں ؟ وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )وزیراعظم عمران خان کا والدہ کی نصیحت سے متعلق ماضی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو میں کہا ہے کہ جب کبھی میں میچ سے جیت کر واپس لوٹتا تو ان کی والدہ ہمیشہ انہیں ایک نصیحت کرتیں تھیں ’’ میرا لاڈلہ بیٹا ، جب کبھی میں مین آف دی میچ یا سیریز ون کر کے

واپس لوٹتا تو والدہ مجھے کہتی تھیں کہ ایک بات بیٹا ہمیشہ یاد رکھنا ، کبھی تکبر میں نہ آنا کیوں کہ تکبر اللہ تعالی کو ناپسند ہے ، ہمیشہ عاجزی کیساتھ جڑے رہنا ، اللہ عاجز ی اختیار کرنے والے لوگوںکو اپنا دوست رکھتا ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم نے قوم سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک سوال پر کہا کہ آپ مطلب حکومت ناکام ہوجائے گی، اللہ نے مجھے باقی لوگوں کی نسبت زیادہ آزمایا اور کامیابی بھی دی، زندگی کے مختلف شعبوں میں، کرکٹ میں بڑے گول سیٹ کیے ،ان میں کامیابی حاصل کی،شوکت خانم بنایا تو سب نے کہا کہ کامیاب نہیں ہوں گے،ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے کو بھی دیوانہ کہا گیا، یاد رکھیں دو جماعتیں وہاں تیسری جماعت کا آنا ناممکن ہے، ہندوستان ، امریکا یا کہیں بھی دیکھ لیں، جب بھی کوئی کام ہٹ کر کیا جائے دنیا کبھی بھی حوصلہ افزائی نہیں کی، اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ، انسان کو جو دل کہتا ہے اس کے پیچھے جانا چاہیے۔سب کہتے ہیں ریاست مدینہ کا تصور پاکستان میں ممکن نہیں، لیکن اس کو ممکن بنائیں گے،ہم سکولوں میں سیرت نبوی سے متعلق مضمون رکھ رہے ہیں، مدینہ کی ریاست میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا، جمہوری اور فلاحی نظام تھا، ریاست نے کمزور طبقات کی ذمہ داری لی تھی، قانون کے سامنے سب ایک برابر تھے، پاکستان ایک عظیم قوم بننے جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…