جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد میں سہیلیوں پر فائرنگ کرنے والی لڑکی خود بھی دم توڑ گئی

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی) فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں سہیلیوں پر فائرنگ کرنے والی لڑکی شاکرہ خود بھی دم توڑ گئی،اپنی سہیلی مقدس کو گولی مارنے کے بعد شاکرہ نے خود بھی زہریلی گولیاں کھا لیں، پولیس نے شاکرہ کو گرفتار کر لیا تھا لیکن اس کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی

او ر دم توڑ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ سہیلیوں کے درمیان کسی معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جاں بحق ہونے والی لڑکی مقدس نے شاکرہ کو اپنے گھر آنے سے منع کیا جس کے بعد ملزمہ شاکرہ نے اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی اور ہسپتال پہنچ کر وہ بھی زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس کی جانب سے اسلحہ قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز ہو گیا ہے، شاکرہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقدس نے اسے اپنے گھر آنے سے منع کیا تھا اس نے کہا تھا کہ تمہارے میرے گھر آنے سے میرے بھائیوں کو اچھا نہیں لگتا یہ بات ملزمہ برداشت نہ کر سکی اور یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔واضح رہے کہ ساہیانوالہ کے علاقہ لاہوریاں میں بائیس سالہ شاکرہ نے مکان کی چھت سے اپنی سہیلیوں 22مقدس اور شازیہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقدس جاں بحق جبکہ شازیہ زخمی ہوگئی تھی،اہل علاقہ کے مطابق بائیس سالہ شکرا نے دو پستولوں سے فائرنگ کی۔دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران دھوکہ دہی’ جعل سازی کر کے بول لاٹری سکیم اور بینک اکاوئٹس سے رقم خرد برد کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی پہلی کاروئی چک نمبر 93 گ ب تحصیل جڑانوالا ضلع فیصل آباد عمل میں لائی اور

ملزم محمد رمضان اوڈہ کو گرفتار کیاگیا ملزم نے مدعی مقدمہ ملک محمود اعظم خان سکنہ گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتھیا لئے ملزم نے 5 مختلف جاز کیش اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے اپنے زاتی اکا ؤنٹ میں منتقل کی ملزم سے 8 لاکھ روپے برآمد مقدمہ نمبر 25/21 تھانہ ایف آئی اے

فیصل آباد میں درج کیا گیادوسری کاروائی کے دوران اڈا ریاض آباد لالیاں سے محمد ارشد کو گرفتار کیا ملزم نے اسلام آباد کے رہائشی خاور نامی شخص کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات لی اور ملزم نے پہلے 75000 ہزار روپے آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے’ بعدازاں دھوکا دہی سے حاصل کردہ رقم کو استعمال کرتے ہوئے لالیاں کے رہائشی افراد کے بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی کی ملزم کو گرفتار کرکے 60000 روپے دقم برآمد کی مقدمہ نمبر 31/21 تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد میں درج کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…