منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزادکشمیر میں اربوں پتی کیسے بنے؟ کروڑوں روپے کے ٹیکس چوری کرنے بارے انڈین بیوی کے انکشافات

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) آزادکشمیر میں بھی کروڑوں روپے کے ٹیکس چوری کرنے بارے انڈین بیوی کے انکشافات ،اربوں پتی کیسے بنے ،میر یونس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع،نیب ،احتساب بیورو اور انٹر پول متحرک! معتبر ذرائع کے مطابق ممبر کشمیر کونسل میر یونس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا عمل شروع

ہوگیا جس کی بڑی وجہ میر یونس کی جانب سے اپنے اثاثوں کی مالیت جو جمع کروائی گئی تھی اُس میں کروڑوں روپے کا گھپلا سامنے آیا ہے ،اثاثوں کی مالیت کم شو کرکے ٹیکس چوری کیا گیا ہے جبکہ میر یونس نے مسقط عمان میں انڈین خاتون سے شادی کی جو آج بھی نکاح میں ہے ،جبکہ میڈیا اور دیگر اداروں کو لولی پاپ دینے کیلئے طلاق کا بہانا کیا گیا تھا،2007ء کے بعد میر یونس اچانک ایک سپروائزر جس کی تنخواہ 200ریال تھی پاکستانی 60ہزار روپے لینے والا 43ارب سے زائد کا مالک کس طرح بن گیا جبکہ میٹرک کی سند بھی جعلی ثابت ہوگئی،آزادکشمیر میں گزشتہ 2سالوں سے میر یونس کے بارے میں تحقیقات کا عمل شروع کیا گیا تھا مگر کچھ وجوہات کی بناء پر آگے نہ بڑھ سکا جبکہ حالیہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت آڈیو لیکس ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر انکشاف سامنے آئے جس کے بعد میر یونس کے خلاف بیرون ملک انٹرپول جبکہ پاکستان اور آزادکشمیر میں نیب اور احتساب بیورو تحقیقات شروع کرچکے ہیں ،بہت جلد مزید انکشاف کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔  ممبر کشمیر کونسل میر یونس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا عمل شروع ہوگیا جس کی بڑی وجہ میر یونس کی جانب سے اپنے اثاثوں کی مالیت جو جمع کروائی گئی تھی اُس میں کروڑوں روپے کا گھپلا سامنے آیا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…