منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کا معاملہ، ن لیگ کی مشروط آمادگی

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وردی میں پولیس کے افسران کو ضمنی انتخابات میں غنڈہ گردی کیلئے دوسرے شہروں سے منگوایاگیا ہے،این اے 75سے امیدوار کے بھائی عطا شاہ کو گرفتارکرکے تھانوں میں گھمایاگیا پھر ان پر منشیات ڈالنے کی کوشش کی گئی،رسوائے زمانہ وردی والا غنڈہ

گوجرانوالہ کاڈی ایس پی سارے کھیل کا مرکزی کردار ہے،ظاہر ے شاہ کے بیٹوں کے ساتھ پولیس نے نامناسب رویہ اختیار کیا، ان پر تھانے میں تشددکیا گیا،یہ جھوٹامقدمہ تھااسی لئے عدالت نے اگلے ہی روز ضمانت پر رہائی دیدی، واقعہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے،فوجداری مقدمہ درج کروائیں گے،حکومت کے آلہ کاربننے والے افسران ہمارے ریڈار پر ہیں ہم ان کی فہرستیں بنا رہے ہیں، بے گناہوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے لچک کا مظاہرہ کیا، حکومت اوپن بیلٹ سے سینٹ الیکشن چاہتی ہے تو ریفارمز کا پورا پیکج لے کر آئے اور اس پر اپوزیشن سے مشاورت کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکھا شاہی جاری ہے،جو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑاہے اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،کھوکھر برادران کو دھمکیاں دی گئیں جب وہ نہیں ٹوٹے تو گھر گرادئیے گئے،ہم وہاں گئے تو ہمیں آگے جانے سے روکا گیا،دھکے دئیے گئے،عدالت نے انہیں انصاف دیا اور کارروائی کو روکا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرپشن کی پُڑیا بیچنے کی کوشش کی جا رہی جو اب بک نہیں رہی، نا اہلی،کرپشن اقربا پروری اور نو گورننس کا بوجھ اپوزیشن پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سیالکوٹ کے سابق مئیر کے کروڑوں روپے کی

پراپرٹی کو نقصان پہنچایاگیا، عمران خان اور ان کے ساتھی دودھ کے دھلے ہوئے ہیں؟جس ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹس کو اٹھاکر یہ ہماری حکومت کے خلاف باتیں کرتے تھے اس ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے ان کا منہ کالا کر دیاہے، آپ نے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی اب آپ اپنا حساب دیں، آپ نے نوازشریف اور (ن) لیگ کے بغض

میں ملک کو تباہ کر دیا ہے، آپ مسلم لیگ (ن) کے ایک شخص کو توڑ نہیں سکے،کوئی نظریے سے نہیں ہٹا،اب آمرانہ رویہ نہیں چلے گا،لوگوں کوغربت اور مسائل سے نکالنے پر توجہ دو۔سعدرفیق نے کہا کہ آپ سے اپوزیشن ختم نہیں ہوگی کیونکہ آپ بد نیت ہو،اللہ کی لاٹھی کا کیا کروگے، جو بھی ظلم کرے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا، ہم

نے ملک میں چار مارشل لا ء دیکھے لیکن،سول ڈکٹیٹر بھی دیکھے لیکن آج کے دور جیسی آمرانہ روش نہیں دیکھی، تم (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کو کارنر نہیں کر رہے،اصلاح کے نام پر انتشار اور فساد برپا کر رہے ہو، تم نے ایک نسل میں گالی کی سیاست کو متعارف کرایا،ریاستی اداروں کا بد ترین استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا

کہ سول سرونٹس کی دیانت داری کسی کام نہیں آئے گی،سول سرونٹس دیانت دار ہیں تو ظلم کرنے کے احکامات نہ مانیں،بعض افسران دیانتدار ہیں لیکن اپنی ناک کے نیچے ظلم ہونے پر بیگانہ ہو جاتے ہیں ایسا کیوں کررہے ہو،یہاں بشیر میمن جیسے لوگ بھی ہیں جو عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں، یہ دور زیادہ دیر نہیں چلے گا،جب کوئی

حکمران ظلم کی انتہا کرتاہے تو ظلم ختم ہونے جارہا ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ریلوے کو تباہ کر دیا ہے،ہم نے اتنی مشکل سے ای ٹکٹنگ کا سسٹم بنایا، یہ ای سسٹم کانظام تو چلا نہیں سکے اور ملک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنڈے میں ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے، اداروں اور اپوزیشن کی

لڑائی کروا کر رکھو اگر تناؤ رہے گا تو اقتدار کا وقت پورا ہوجائے گا۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان اور ساتھیوں کی خواہش ہے لانگ مارچ لے کر آ جائیں،پریشان نہ ہوں آپ کی سلیکٹڈ کی مدت پوری نہ ہو اس پر پریشانی نہیں،منتخب وزیر اعظم کی مدت پوری ہو سلیکٹڈ کی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چار فروری کو پی ڈی ایم

کی میٹنگ ہوگی،حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہرآئینی طریقہ اختیار کریں گے، (ن) لیگ کا نشانہ حساس ادارے نہیں،ایسے واقعات ہوئے جس پر بات کی گئی،الیکشن سیاسی حریف کے ساتھ ہوگا ایسا گروہ جو ڈکٹیٹرں والی حرکتیں کرے گا تو کیسے وقت دے کر ریاست کو برباد کرنے کا وقت دیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکسان میں نحوس آ گئی ہے اور ہر چیز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…