بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کوبے آبرو کر دیا، لاکھوں روپے بھی ہڑپ کر گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو بے آبرو کر دیا۔گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لیے وہ پیر کے پاس تعویذ لینے گئی تھی جہاں اس سے یہ فعل کیا گیا۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں

بتایا گیا کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف باباجی نے اسلحہ کے زور پر بے آبرو کیا اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب اوچ شریف کے علاقے بستی جندو والی میں بارات لے کر گھر پہنچتے ہی دلہا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ذرائع کے مطابق دلہا محمد اکبر بارات کے ہمراہ دلہن بیاہ کر گھر پہنچا ہی تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔دلہے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مانسہرہ میں 25سالہ نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جسے لبڑکوٹ میں سپرد خاک کردیاگیا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق 25 سالہ ھائی ایس ڈرائیور شاہ نذر ولد اخترساکنہ شڑھی بانڈہ گیسچ حال لبڑکوٹ مانسہرہ اسلام آباد چونگی نمبر26کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ھوگیا۔جس کوگزشتہ روز لبڑکوٹ مانسہرہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان جبوڑی مانسہرہ روٹ پرھائی ایس گاڑی چلاتاتھا۔گزشتہ روز سامان لانے کے لیئے جارہاتھا۔اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 کے قریب اس کی گاڑی حادثے کا شکار ھوگئی۔جس سے یہ شدید زخمی ھوگیا۔جس کوتشویش ناک حالت میں ھسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی۔مگر ھسپتال پہنچانے سے قبل راستے میں ھی دم توڑ گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…