پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

میں ہمیشہ عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں، ایک دن میں حکومت گرانے کے بیان کے بعدپرویز خٹک نےوضاحت کر دی

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)میں عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں، ایک دن میں حکومت گرانے کے بیان کے بعدپرویز خٹک کی وضاحت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میں اگر چاہوں تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت ایک دن میں گرا سکتا ہوں ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے وضاحت جاری

کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ مخلص اور ان کا ہمیشہ احسان مند ہوں اور رہوں گا ۔ سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک سچا محب وطن انسان ہے ۔ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا شکست دیں گے ۔ قبل ازیں وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، تاہم عمران خان کے ان پر کافی احسانات ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کیلئے تھا،پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔وفاقی وزیرِ دفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکانِ اسمبلی کا خیال رکھتاہوں، مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اْس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔وفاقی وزیرِ دفاع نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔

دوسری جانب اپنے اس بیان کے بعد پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طرح کی وضاحتی ٹوئٹ بھی کی۔اپنی ٹوئٹ میں پرویز خٹک نے لکھا کہ نوشہرہ میں میرے گاؤں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…