پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ کی ٹکٹ کے امیدوار نے ورکرز کنونشن کے دوران رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کی موجودگی میں ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے امیدوار نے ورکرز کنونشن کے دوران رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کی موجودگی میں استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا، پی پی 51 کے ٹکٹ کے امیدوار لیگی رہنما ادریس نے کہاکہ میں آپ سب کی موجودگی میں ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ دوسری جانب ڈسکہ سے

مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ، این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی کمپئین میں تیزی ، اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیازوڑائچ کے حلقے کے کئی مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب ، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح کامیابی حاصل ہوگی، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، جوائنٹ سیکرٹری قاری ذوالفقار علی سیالوی ، تحصیل صدور افتخار ساہی اور چوہدری منور گل کے ہمراہ ڈسکہ کے علاقہ جیسر والہ آمد ، مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں محمود ساہی اور چوہدری زاہد ساہی ایڈووکیٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوںکے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر پارٹی رہنماء حاجی مہتاب بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیاز وڑائچ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ، محمود ساہی اور چوہدری زاہد کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کی طاقت میں اضافہ ہوگا،پی ڈی ایم کے نوسر بازٹھکوں کا ٹولہ اپنی چوری کو چھپانے کے لئے قوم سے جھوٹ بول رہا ہے ، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے ، اسی لیے

ن لیگیوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، شرم آنی چاہئے شریف خاندان نے ہمیشہ قبضہ مافیا اور منشیات فروشوںکی سرپرستی کی ہے ، پی ڈ ی ایم جماعتوں کا ملک دشمن بیانیہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکا ہے ، سینٹ الیکشن صاف اور شفاف کروانے کے لئے حکومت آئینی ترامیم لا رہی ہے لیکن اپوزیشن ترامیم کی مخالفت کرکے اپنا مکروہ

چہرہ بے نقاب کررہی ہے ، چھانگا مانگا کی سیاست کی پیدوار ٹولے کو شرمندگی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوگا، چوروں اور قبضہ گروپوں کا یوم حساب شروع ہو چکا ہے ،عوام کی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی، ضمنی الیکشن میں حلقے کی عوام چوروں کو ووٹ نہیں دیںگے،انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ تحقیقاتی

کمیٹی کے سربراہ عظمت سعید کے نام سے مریم صفدر او ران کے حواریوں کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں، پی ڈی ایم کی جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی کامیاب اور موثر حکمت عملی کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئیں اوراپوزیشن نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ، پریشان ڈیموکریٹک موومنٹ پے در پے ناکامیوں کے بعد تتر بتر ہو چکی ہے ، اپوزیشن براڈ شیٹ کے بعد منہ چھپاتی پھررہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…