پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

جاتی امراء میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر حادثہ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں چلر پلانٹ میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کے مطابق چلر پلانٹ کی لیکج کے حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے۔چلر پلانٹ کسی

تکنیکی خرابی کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچایاگیا او ران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب سرکاری اراضی پر کھوکھراور جاتی امرا ء پیلس نہیں بلکہ غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے ہیں، یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔عدالت میں پیشی کے بعد ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھا ؤتاؤ کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں، عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے، مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں، تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال

کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے نے سینے پر مونگ دھل کے حکومت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے ہوتے ہوئے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…