ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر 12 سالہ بچی فاطمہ کی ویڈیو وائرل ہونے پربچی اوربے گھر خاندان کی سنی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدام نے دل جیت لئے

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر 12 سالہ بچی فاطمہ کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے بچی فاطمہ اور اس کے خاندان کے لئے رہائش کا مسئلہ حل کر دیا ہے جبکہ فاطمہ کے بھائی کو ملازمت بھی دی گئی ہے – وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر فاطمہ اور خاندان کیلئے لبرٹی

مارکیٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ میں رہائش تعمیر کر دی گئی ہے اور رہائش کے ساتھ ملازمت کا بھی بندوبست کیا گیاہے-ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایات پر فاطمہ کے بھائی کو واسا میں ملازمت بھی دی گئی ہے۔ خاندان کی سہولت کیلئے رہائش کو واش روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ رہائش کی سہولت سے فاطمہ اور اسکی بہنیں تعلیم جاری رکھ سکیں گی۔ واضح رہے کہ فاطمہ اور اس کا خاندان پہلے لبرٹی مارکیٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ میں رہتے تھے۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن سہیل قادر چیمہ نے فاطمہ کو رہائش کی چابیاں پیش کیں -بچی فاطمہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی-ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر لنڈ، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، سردار فاروق دریشک، سردار احمد علی خان دریشک، احمد شاہ کھگہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد عاطف شامل تھے-چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے-منتخب نمائندوں نے

وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے -عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں – اراکین صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں۔منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں

ترقیاتی کام ہوں گے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزارت اعلی صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔تحریک

انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے

اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،،اب صرف کام ہوتا

ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں اورشہروں کے ساتھ دوردراز علاقوں میں بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔اراکین پنجاب اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے۔ مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں اورآپ حقیقی معنوں میں عوامی وزیراعلیٰ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…