اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں، جہانگیر ترین کہیں نظر نہیں آرہے، منفی پروپیگنڈے پر حکومتی ردعمل 

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کے چناؤ کی ذمہ داری سونپے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کے ہمراہ پشاور بی آر ٹی کے اچانک دورے کے

بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت کی تیاریوں سے متعلق پرویز خٹک نے کہا کہ’جہانگیر ترین کہیں بھی نظر نہیں آرہے اور اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہمارے پہلے ہی نمبر پورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی اور جو یہ کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے، بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے، عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…