جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

واہ یہ ہے تبدیلی،واہ یہ ہے نیاپاکستان،واہ یہ ہے ایک پاکستان گاڑی میں کتے سیر، لوگ مہنگائی بھوک سے مررہے ہیں وضاحت کے باوجود گورنر سندھ شدید تنقید کی زد میں

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (آن لائن، این این آئی) پی ڈی ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات حافظ حمد اللہ نے گورنر سندھ کی طرف کتے کو گاڑی پر سیر کرانے پر ردعمل میں کہا کہ گورنر کی گاڑی میں کتے سیر کر رہے ہیں اور ملک میں لوگ بھوک افلاس اور مہنگائی سے تنگ آ کر مررہے ہیں۔

غریب غربت کی وجہ سے مر رہا ہے۔ والدین غربت سے اپنے بچوں کو مار دیتے یا نہر میں پھینک دیتے ہیں ۔مگر سندھ میں کتا شاہانہ انداز میں پروٹوکول میں سیر کر رہا ۔ نااہل حکمرانوں کو انسانوں سے نہیں کتوں سے پیار ہے۔ملک میں،مشہور مزاحیہ اداکار ،چارلی چیپلن، اور انکی ٹیم کی حکومت ہے جوکہ مسخرے کے علاوہ اور کچھ نہیں،واہ یہ تبدیلی۔واہ یہ ہے نیاپاکستان۔واہ یہ ہے ایک پاکستان۔واہ یہ ہے تبدیلی جس کا قوم کے ساتھ وعدہ کیاگیاتھا۔آپ نے تو ،،مدینے،،کی ریاست قائم کرنے کاوعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا لوگ غربت مہنگائی۔بیروزگاری اور لاقانونیت کی وجہ سے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔دوسری جانب سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول دینے سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری گاڑی میں کتے کے سوار ہونے کی ویڈیو بنا کر ایک بے ہودہ حرکت کی گئی ہے۔ انہوں نے نام لیے

بغیر کہا کہ جو صاحب ویڈیو بنا رہے ہیں وہ بار بار گاڑی کی ایک جانب آرہے ہیں اور خود کو کیمرے میں آنے سے بچا رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ جسے وہ صاحب پروٹوکول کہہ رہے ہیں وہ گورنر کی فیملی کو دی جانے والی سیکیورٹی ہے۔ اس گاڑی میں میری فیملی موجود ہے

اور اگر اس کے ساتھ کتا بھی ہے تو اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ گاڑی کتے کو گھمانے کے لیے استعمال نہیں ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ جوصاحب ویڈیو بنا رہے تھے وہ خود ایک کرپٹ پارٹی کا حصہ ہیں وہ پہلے اپنی پارٹی کی کرپشن کا جواب دیں۔ وہ دوسروں کی

فیملی کی اس طرح ویڈیو بنا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جب ہر چیز غلط ہورہی تو وہ جو بھی کریں وہ بھی ٹھیک ہے۔گورنر نے کہا کہ ہم تبدیلی کے لیے آئیں ہیں اور ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ جب تک ہمارے دم میں دم ہے عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول کی ایک ویڈیو گردش میں تھی، جس پر گورنر سندھ کا بیان سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…