جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

”غربت مٹائو ” وزارت میں افسران ایک دوسرے کو مٹانے پر تل گئے احکامات نہ ماننے پر اکائونٹس کلرک نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کی پٹائی کر دی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)ریڈزون میں واقع غربت مٹائو وزارت میں ناجائز مطالبات کرنے پر اکائونٹس کلرک نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن امین جان ملک کی پٹائی کردی۔وزارت میں موجود دیگر افسران قریب کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔موقع پر موجود ملازمین نے دانستہ خاموش رہ کر اکائونٹس

کلرک عبد الرحمن کی سپورٹ کی تا کہ جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کو مستقل طور پر سبق سکھایا جا سکے۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریڈ زون میں ایواکیوٹرسٹ میں واقع غربت مٹائو وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری احسن جان ملک کو اس وقت شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب اکائونٹس کلرک عبد الرحمن نے ان کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں غریبوں کے لئے مختص فنڈز میں ہیرا پھیری نہیں کر سکتا اس پر امین جان ملک طیش میں آگئے لیکن اکائونٹس کلرک عبد الرحمن نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امین جان ملک کی دھلائی کر دی اور وزارت کے دیگر لوگ قریب کھڑے تماشا دیکھتے رہے ۔اس دوران تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو اطلاع دی گئی تو ایک اے ایس آئی نے وقوعہ ملاحظہ کر کے رپورٹ میں ۔اس حوالے سے جب جوائنٹ سیکرٹری امین جان ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تاہم جب انہیں بتایا گیا

کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے وقوعہ کی رپٹ درج کی ہے تو کہنے لگے کہ میں نے سیکرٹریٹ پولیس کو مشورے کے لئے بلایا تھا البتہ یہ جھوٹ ہے کہ میرے ساتھ کوئی مارکٹائی کا واقعہ ہوا ہے ۔البتہ اکائونٹس کلرک عبد الرحمن نے رابطہ کرنے پر درخواست کی کہ میں معاملے کو بڑھاوا

نہیں دینا چاہتا اس لئے معاملے کو ٹھنڈا کرنے میں میری مدد کریں اور نہ ہی میرے کوئی سیاسی عزائم ہیں ۔دوسری طرف عینی شاہدین نے بتایا کہ جوائنٹ سیکرٹری امین جان ملک پہلے بھی مبینہ طور پر مختلف غیر قانونی وینٹلائرز کی مد میں فنڈز نکلوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں

اور اس دھندے میں انہیں ایک اعلیٰ عہدیدار کی سرپرستی بھی حاصل ہے اس لئے وزارت کے افسران نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے امین جان ملک کی مبینہ درگت روکا نہیں ۔واضح رہے کہ مذکورہ وزارت کے قیام کا مقصد غربت ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے لیکن اس واقعہ نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں کہ غربت تو صرف افسران کی ختم ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…