منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کا تحریک عدم اعتماد پر بعض جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ 

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بعض جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے

رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض جماعتیں آن بورڈ ہیں اور یہ ایک جمہوری طریقہ کار ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔راجا پرویز اشرف نے تسلیم کیا کہ اس معاملے پر بعض سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں جو پی ڈی ایم کے فورم پر مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے دور کیے جائیں گے۔رہنما پی پی پی نے کہاکہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ پہلے حکومت کے خلاف تمام آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کو زیادہ اکثریت حاصل نہیں ہے، موجودہ حکومت سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…