اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سعودی شہزادہ فہد تلور کا  شکار کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان تلور کا شکار کرنے کیلئے بلوچستان پہنچ گئے۔گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود خصوصی طیارے کے ذریعے بلوچستان کے علاقے دالبندین پہنچنے جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے ان کا استقبال کیا۔گورنر تبوک دالبندین میں قیام کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ تلور کا شکار کھیلیں گے

وہ ہر سال سردیوں میں تلور کا شکار کھیلنے دالبندین آتے ہیں۔بعد ازاں دالبندین میں دونوں گورنروں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی، کمشنر رخشان ڈویڑن سعید عمرانی اور ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روز اول سے برادرانہ گہرے خوشگوار تعلقات قائم ہیں، ضروری ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق دونوں  برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے ، تاریخ گواہ ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا خصوصی تعاون رہا ہے۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستی اور خوشگوار تعلقات سے پورے خطے کے پائیدار امن کیلئے بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…