منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

میری بیوی کو بتادیں یہ واقعی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے خواتین کی خوب تعریف کر دی

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے خواتین کی خوب تعریف کی اور پھر اپنی اہلیہ کو بتانے کا کہا۔آل پاکستان ویمن بزنس کنونشن سے خطاب میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے خواتین کی بہت تعریف کر دی ہے ، اتنی تعریف کی ہے کہ اب میری بیوی کو میسج کردیں، میری بیوی کو ٹیکسٹ کریں کہ یہ واقعی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے۔اعظم سواتی نے بتایا کہ

اللہ کا شکر ہے گھر کا سکون برقرار ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے۔ مشکلات حالات کے باوجود ریلوے کی زمین سے قبضہ چھڑایا ہے ۔کوشش ہے ریلوے اثاثوں کی مدد سے ادارے کو خسارے سے نکالیں، آمدن نہ بڑھائی تو ریلوے کا حال بھی پاکستان اسٹیل جیسا ہوگا، ریلوے کو منافع بخش بنائیں گے،دستیاب وسائل سے فریٹ ڈبل کریں گے۔کہ ہمارااحتساب میڈیاکے سوا کوئی اورنہیں کرسکتا، میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے ، میں پاکستان میں پیسہ لارہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو سٹی اسٹیشن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے گلبائی اسٹیشن اور ریلوے پھاٹک کا دورہ کیا ، جہاں انہوںنے کے سی آر منصوبے میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اعظم سواتی نے کہا کہ میں ہر چیز کو میں دیکھ رہا ہوں اورہر جگہ پہنچ رہاہوں، کے سی آر ون ، ٹو دیکھا ہے ،ایک ایک پھاٹک دیکھا ہے ، چندماہ میں فریٹ کودگناکردوں گا۔انہوں نے کہا کہ بہت سی ملکی اورغیرملکی کمپنیوں سے رابطہ کررہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ کمپنیاں زمین کوپاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کریں،وفاقی وزیر نے کہا کہ11 جنوری کو ازبکستان جاؤں گا۔ بہت سے معاہدوں پر بات ہوگی۔ ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کے اثاثوں کی مددسے ادارے کونقصان سے نکالیں اور ریلوے کے ریونیومیں اضافہ کریں۔اعظم سواتی نے اپنے حوالے سے کہا کہ میرا اورریلوے کے افسران کاقبلہ درست کرناعوام کاکام ہے، میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے ۔ میں پاکستان میں پیسہ لارہاہوں، میں نے صرف خانساماں اورڈرائیورلیاہواہے، دوسرے شہر جانے کے لیے اپنی گاڑیاں اور ڈرائیوراستعمال کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ پریس کانفرنس میں ریلوے کی بات کریں کوئی سیاسی

بات نہیں، میڈیا کا کام قوم کو آگے لے کر جانے کا ہے،ہمارااحتساب میڈیاکے سوا کوئی اورنہیں کرسکتا۔میڈیا میں چند پنڈت ہمارے خلاف ہیں ۔ 2 سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ختم کرنے جارہے ہیں۔ ڈیزل سمیت ہر چیز نگاہ میں ہے کہ کہاں کہاں نقصان ہورہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کچی آبادیوں میں مزدور برے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے،

سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے ۔ریلوے پولیس اہلکار پتھرا کے باوجود ڈٹے رہے اور ریلوے زمین کا قبضہ چھڑایا، ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ لوگ مجھے جانتے ہیں اس لیے مختلف باتیں کررہے ہیں، میں نے صرف ایک آدمی کومعطل کیا پھر اسے بحال بھی کیا، آمدن کو دگنا نہ کیا تو ریلوے کا حال بھی پاکستان اسٹیل جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ

ہمارا عزم ہے کہ ریلوے کومنافع بخش ادارہ بنائیں گے، ہماری عزت فریٹ اور ہمارا مسافر ہے، ہماری تمام سہولتیں عوام کے لیے ہیں، اپنے ٹکٹ پریہاں آیا ہوں،ریلوےریسٹ ہاؤس میں کرایہ دے کررہ رہا ہوں۔ ریلوے کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ریلوے کی زمین کے استعمال کرنے کے لیے پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آفر کرتے ہوئے کہا کہ جلد گورنرہاوس میں منصوبوں کا اعلان کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ میں ریلوے کو سترہ ارب کا خسارہ ہواہے ۔ ریلوے میں ہر کام کو دیانتداری سے کرونگا ۔ریلوے اسپتال ،اسکول اور کالج نہیں چلاسکتانقصان کس طرح سے کم ہوگااس پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فریٹ پر بھر پور توجہ دی جائیگی ٹریک موجود ہے استعمال نہیں کیا جارہا ہے ۔ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ،تمام کام قواعد و ضوبط کے مطابق کریں گے۔ ہمارے پاس یہی افسر، یہی عملہ اور یہی گاڑیاں ہیں ہم ان کو ہی چلائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار روز سے کراچی میں محکمے کے مختلف ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا ہے۔ معاملات کا جائزہ لیا ہے اوربعض معاملات پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…