پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

وہ واحد حکومتی شخصیت جنہیں وزیراعظم جتنا پروٹوکول ملتا ہے ، سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

ٰاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں وزیراعظم جتنا پروٹوکول ملتا ہے تین اہم شخصیات کو انہیں تعینات کروایا جنہوںنےاپوزیشن پر احتساب کا سلسلہ شروع کیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے

دوران سینئر صحافی نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے طاقتور حلقوں سے ڈیل کر لی ہے، اے پی سی بننے کے بعد ایک بندہ بتائیں جسے گرفتار کیا گیا ہو ، خورشید شاہ کی گرفتاری اے پی سی سے پہلے کی ہے ، مراد علی شاہ سمیت دیگر ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری قصہ ماضی ہو گئے ہیں ، آصف زرداری علی پر کھربوں روپے کا کیس قصہ ماضی ہو گیا ، پیپلز پارٹی اچانک امام مسجد بن گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان ، کیپٹن صفدر ، امیر مقام ، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک بندہ نہیں پکڑا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں زرداری صاحب سمارٹ گیم کھیلتے ہیں ، انہوںنے پی ڈی ایم کو بھی ہائی جیک کر لیا کیونکہ ڈیل تھی انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنا کام دکھا گئے ہیں ، سندھ میں پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں ہلکی پھلکی نوک جھوک چلتی رہے گی ، یہ میچ فکس ہو گیا ہے ، جب تک طاقتور حلقے نہیں چاہیں گے لانگ مارچ نہیں ہو گا، نہ عدم اعتماد ہو گابلکہ عمران خان کو مضبوط کیا جائے گا ۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…