منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخ رشید کا نواز شریف کو انٹری سِلپ دینے کا اعلان

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاسپورٹ منسوخی کے بعد پاکستان واپس آنا چاہیں تو انہیں انٹری سلپ جاری کردیں گے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی توقع نہیں ہے، اگر وہ آنا چاہیں تو 16 فروری کو پاسپورٹ منسوخ

ہونے کے بعد بھی انہیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستانی سفارتخانے سے انٹری سلپ مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انہیں واپس پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہزاد اکبر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاہم اگر وہ 16 فروری کے بعد خود پاکستان آنا چاہیں تو میری ہدایت پر انہیں انٹری سلپ جاری ہوسکتی ہے، تاہم وہ اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے۔براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید شیخ کو کمیٹی کا سربراہ بنانے کے فیصلے پر قائم ہے، کمیٹی اس میں شامل تمام کرداروں کو بلا کر تحقیقات کرے، میں نے فارن فنڈنگ کیس کو نہیں براڈشیٹ کو پاناما ٹو کہا ہے، اصل کیس یہ ہوگا، یہ کیس بہت گھومے گا اور بہت ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ججز کو بھی متنازع بنایا ہے، اداروں کو بھی متنازع بنایا ہے، اس کمیٹی نے تو صرف رپورٹ پیش کرنی ہے، اپوزیشن اگر لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو فیصلہ کرے تاکہ ہم ان کے لیے بہتر انتظامات کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ معاملے میں پرویز مشرف سے بھی باز پرس کرنی چاہیے، ان کی طبیعت کافی ناساز ہے لیکن باز پرس میں کوئی حرج نہیں ہے’۔ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ چوہدریوں پر اس وقت کوئی نہیں بن رہی تھی، اب بھی نہیں بن رہی اس لیے کیسز ختم کیے

گئے ہوں گے۔نیب سے متعلق انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال زیادہ آزادی سے فیصلے کریں گے اور احتساب کے عمل کو زیادہ بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے، تاہم احتساب یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے، جس جس نے گاجریں کھائی ہیں اسے ضرور پھکی ملنی چاہیے۔پرویز

مشرف کے این آر او کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘اس این آر او کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے اور وہ خود بھی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ اس سے پورا نظام جل رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آزاد احتساب کے معاملے میں وزیر اعظم عمران خان کسی کی نہیں سنتے، کوئی تگڑی قوت نہیں ہے، نیب کیسز کی تیاری میں وقت زیادہ لیتی ہے تو یہ اس کی صوابدید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…