بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین کو کھرب پتی عمران خان نے بنایا ،تاریخ کے سب سے زیادہ قرض پی ٹی آئی حکومت نے لئے ،تہلکہ خیز دعوے

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غریب لوگ مرچکے ہیں،عثمان بزدار نے بہت پیسہ کمایا ہے،غریب لوگوں پر رحم کریں،آٹا،دال،چینی اور ادویات سستی کریں،عمران خان سے گزارش ہے کہ مہنگائی کم کریں۔جہانگیر ترین کو کھرب پتی عمران خان نے بنا دیا ہے،تاریخ کے سب

سے زیادہ قرض عمران خان نے لئے ہیں،عمران نے اس ملک کو ہنگامی حالت میں دھکیل دیا ہے،عدالتوں سے فرارہیں لندن میں جائیدادیں بنالی ہیں،جوکام مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہوئے وہ غلط تھے آج انہوں نے قومی اثاثہ جات کو گروی رکھ لیا ہے،مگر نام بدل لیا ہے،ان میں اخلاقی جرأت نہیں ہے کہ ہمارے کاموں کو صحیح کرسکیں،ہم نے 5سال میں10ہزار 6سو ارب روپے قرضہ لیا تھا،انہوں نے2سال میں 11ہزار5سو ارب روبپے لے لیا،ان میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ اس کا اعتراف کریں،ملک کو دیوالیہ کر دیاگیا ہے،یہ قومی اثاثہ جات کو گروی رکھ رہے ہیں،یہ قومی وقار کو گروی رکھ رہے ہیں،ایف نائن پارک قومی اثاثہ ہے ایسے اقدام سے گریز کریں،ہم نے کراچی ائیرپورٹ پر بھی قرضہ لیا اسے گروی رکھ دیا تھا،مگر خان نے اسے بھی تباہ کردیا ہے،ہمارے پائلٹس کی پوری دنیا میں تذلیل کی گئی،پی آئی اے دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے،ملک میں بدترین معاشی حالات ہیں،عمران خان کا استعفی لیکر جائیں گے،پریس گورننگ کے طور پر ملک چلا رہا ہے۔  مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غریب لوگ مرچکے ہیں،عثمان بزدار نے بہت پیسہ کمایا ہے،غریب لوگوں پر رحم کریں،آٹا،دال،چینی اور ادویات سستی کریں،عمران خان سے گزارش ہے کہ مہنگائی کم کریں۔جہانگیر ترین کو کھرب پتی عمران خان نے بنا دیا ہے،تاریخ کے سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لئے ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…