جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اہم حکومتی اتحادی جماعت نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل امیدوار کھڑا کر دیا، دستبردار کرانے سے انکاری

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیوایم نے ملیر کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں اور اس حلقے میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوگئے ہیں، کیوں کہ ایم

کیوایم نے پی ایس 88 ملیر کی نشست پر پی ٹی آئی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایم کیوایم نے ملیر ضمنی الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم سے ملیر کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کرتے ہوئے موقف پیش کیا ہے کہ ہمارا اتحاد مرکز میں ہے امیدوار دستبردار نہیں کرائیں گے اور پی ٹی آئی نے بھی ہمارے مدمقابل کراچی ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، اور اس نشست پر پیپلزپارٹی کے محمد یوسف، ایم کیوایم کے ساجد احمد اور پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو امیدوار ہیں، تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی ایم کیوایم کے الگ الگ امیدواروں سے پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ علی زیدی کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اس وقت وہ نارمل صورتحال میں نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے پوچھنے کا دعویٰ کرنے والے اس مہا چول وزیر کو پہلے اپنی اس کابینہ اور وزیر اعظم سے چینی، گندم، ادویات، پیٹرول اور ایل این جی گیس پر نااہلی کے باعث اس ملک کے

22 کروڑ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے اربوں روپے پر پوچھنا چاہیے۔ نیب اس وقت حکومت کا آلہء کار بنا ہوا ہے اور جو کوئی اس حکومت کو ٹف ٹائم دیگا وہ اس کے خلاف ریفرنس بنارہے ہیں۔ اسٹیل ملز آج بھی سندھ حکومت لینا چاہتی ہے اور اسے چلانا چاہتی ہے، موجودہ نااہل اور نالائق حکومت کی اس دور میں 42 ارب روپے کا خسارہ

اسٹیل ملز کی مد میں ہوا ہے پہلے وہ ان کا حساب دیں۔ گیس کے کنکشن منقطع کرکے اسٹیل ملز کو تباہ کرنے والوں سے پوچھ گچھ کی بجائے اس کی سزا غریب مزدوروں کو اسٹیل ملز سے نکال کر دی جارہی ہے۔ کراچی پریس کلب جمہوریت کی جہدوجہد میں ملک بھر کی پریس کلبوں کے مقابلے ہمیشہ آگے رہا ہے اور ان کی اس ملک کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…