پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

گٹر کے پانی سے سبزیاں اگاکر پاکستانیوں کوکھلائے جانیکا انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر ندی میں گٹر اور زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے کے خلاف فوری آپریشن کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 17 فروری تک رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں کورنگی میں گندے پانی کی سبزیوں کو تلف کرنے کے کیس پر

سماعت ہوئی ، ڈائریکٹرلیگل سندھ فوڈاتھارٹی،ایڈیشنل سیکریٹری زراعت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔پیش رفت رپورٹس پیش نہ کرنے پرعدالت نے متعلقہ حکام پربرہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ مطلب یہ ہواکوئی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا،اتنا سنجیدہ معاملہ ہے کوئی محکمہ کام نہیں کررہا، گٹرکے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں توسبھی کانقصان ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری زراعت سے جامع جواب اور سندھ فوڈاتھارٹی سے سبزیوں کے نمونے کے نتائج بھی طلب کرلئے اور ملیر ندی میں گٹر سے سبزیاں اگانے پرکارروائی کا حکم دیا۔عدالت نے متعلقہ حکام سے 17 فروری تک رپورٹس طلب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی زہریلے پانی سے سبزیاں اگائے توفوری کارروائی کریں۔عدالت نے فورڈ اتھارٹی سے استفسار کیا بتائیں، کتنے چھاپے مارے، بتائیں کیا زہریلے پانی سے سبزیاں کنٹرول کیں، ایڈیشنل سیکریٹری زراعت نے بتایا کہ کمیٹی بنا دی گئی، موسم کی وجہ سے رکاوٹ ہے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر

نے کہاکہ اس سے موسم کا کیا تعلق۔ڈی سی کورنگی نے بتایا کہ 4،3بار ایکشن لیا، امن و امان کا مسئلہ ہوتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا سندھ فوڈ اتھارٹی کیا کر رہی ہے،ڈائریکٹر لیگل سندھ فوڈاتھارٹی نے کہاکہ ہم نے نمونے لیے جن کے نتیجے کا انتظار ہے۔جسٹس محمد علی مظہر

نے کہا کہ آخر نمونوں کے نتائج میں اتنی تاخیر کیوں، کیا ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کیلئے عدالتی حکم کی ضرورت ہے؟ کیا سندھ فوڈ اتھارٹی ہمارے فیصلے کا انتظار کرے گی، ذمہ داری ادا کرنا ہر ادارے کا فرض ہے۔ڈی سی کورنگی اور دیگر نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے

ہوئے افسران نے کارروائی کیلئے مشینری کا مطالبہ کردیا، مختیار کار نے بتایا گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کیخلاف کارروائی کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مون سون کے بعد اس وقت پانی کا بہازیادہ ہے،گندے پانی کی سبزیاں تلف کرنے کیلئے3ماہ درکار ہیں، مزید کارروائی کیلئے

مشینری کی کمی کا سامناہے، ٹریکٹر، شاول ،عملہ اور مقامی پولیس کی مدددرکار ہے۔ایڈیشنل ڈی سی کورنگی نے بتایاکہ 6سے 9 جون 2020کے درمیان ملیرندی پرکارروائی کی گئی، ٹاسک فورس علاقے کی مکمل نگرانی کر رہی ہے۔عدالت نے ڈی سی ملیر اور کورنگی کو علاقے کا دورہ کرکے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فوڈ اتھارٹی سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ ، بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے پرکارروائی کاحکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…