اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اعتزاز احسن نے وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کا واحد طریقہ بتا دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت چار ووٹوں پرکھڑی ہے، سینئر سیاسی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نیچے اتارنے کا واحد طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے لیکن ان کے

خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے بہت محنت کرنا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ کے تحت ان سے استعفیٰ لیا گیا تو وہ سیاسی شہید بن جائیں گے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ ملک کیلئے فروری اورمارچ اہم مہینے ہیں، تینوں حکومتیں گریں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے موضوع آپشن تحریک عدم اعتماد ہے اور استعفوں کاآپشن آخری ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کامعاملہ ایم کیوایم کی سیاست سے جڑا ہے، ایم کیوایم نے اب اپنی سیاست سے متعلق فیصلہ کرناہے اور حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ نالائق ٹولے نے خیبر پختون خوا کو265 ارب کا مقروض بنا دیا ہے۔ اپنے بیان میں روبینہ خالد نے کہاکہ نالائق ٹولے نے خیبر پختون خوا کو265 ارب کا مقروض بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خوا کے عوام پوچھتے ہیں پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دل،جگر اور کینسر کے مریض مفت علاج کیلئے سندھ جا رہے ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں مریضوں سے اسٹریچر اور ویل چیئر کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے، شبلی فراز کو خیبر پختون خوا کی حالت دیکھ کر شرم نہیں آتی؟۔ انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ محصوم عوام سے فراڈ ہے،سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپرین کی گولی تک دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ نالائق حکومت نے اسلام آباد کی ہسپتالوں کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…