جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم سرٹیفائیڈ جھوٹی ، اسرائیل سے فنڈنگ ثابت کریں، مریم نواز کو چیلنج

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( آن لائن )وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں انہیںچیلنج کرتا ہوں کہ اسرائیل سے فنڈنگ ثابت کریں۔براڈشیٹ مسلم لیگ نون اور آصف زرداری کی فراڈ شیٹ بنی ہوئی ہے ۔فارن فنڈنگ پر پی ڈی ایم کا شور شرابہ بلا جواز ہے

۔ وزیراعظم نے ان کی بال اٹھاکر باہر پھینک دی، آپ کے پارٹی اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ سے پیسہ آیا، یہ اپنا حساب دینے سے ڈر رہے ہیں لیکن ہم نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے فرخ حبیب نے کہا کہ اکبر ایس بابر کا نون لیگ سے گٹھ جوڑ ہے، عوام کا اعتماد عمران خان پر ہے، نواز شریف ملزم نمبر 1 ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے ان کی کرائی گیند کو گرائونڈ سے باہر پھینک دیا، اس ملک میں سب سے پہلے فارن فنڈنگ نواز شریف نے کی تھی، یہ لوگ کہتے تھے کہ میری تو پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر کو چیلنج کرتا ہوں کہ اسرائیل سے فنڈنگ ثابت کریں، مولانا فضل الرحمٰن کی ساری جماعت فارن فنڈنگ پر ہے، انہیں بھی چندے کی رسیدیں دکھانی پڑیں گی، ان لوگوں نے ابھی تک کسی چیلنج کو قبول نہیں کیا، ہم نے اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا ،آپ سب کو الیکشن کمیشن پر آ کر سب کچھ ثابت کرنا ہے، براڈشیٹ مسلم لیگ نون اور آصف زرداری کی فراڈ شیٹ بنی ہوئی ہے، عظمت شیخ کو چھوڑ کر کوئی فرشتہ بھی لگا دیں تو یہ لوگ اعتراض کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افتخار چوہدری رانا ثناء اللّٰہ کے کزن ہیں، یہ سب لوگ این آر او میں ملوث ہیں، مریم صفدر، بلاول اور فضل الرحمٰن کو چیلنج کرتا ہوں، یہ لوگ

اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں لے کر ا ئیں، اکبر ایس بابر اسکروٹنی کمیٹی سے بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کیس کا جلد فیصلہ کرے، تحریکِ عدم اعتماد لانے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں، فضل الرحمٰن آج کل بے روزگار ہیں، مولانا نے اپنے بھائی کو ڈی سی لگا دیا تھا، پی ڈی ایم والوں کو آپس میں عدم اعتماد

نہیں ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ان لٹیروں سے پیسے نکلوائیں گے اور انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، فارن فنڈنگ کیس میں سب سے بڑے ملزم نواز شریف ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی الیکشن کمیشن کی کارروائی نہیں رکوائی، ہم ہمیشہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، مریم بی بی کے انکل مودی کی حلف برداری میں نواز شریف گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری والدہ کی کتاب پڑھ لیں،

مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ثابت ہوچکیں، شریف خاندان نے پاکستانی عوام کو اربوں کا نقصان پہنچایا، عمران خان ان کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، ۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا طعنہ دینے والے پہلے اپنے خاندان کو دیکھیں، آپ کے پارٹی فنڈز میں ٹھیکیداروں نے پیسے جمع کرائے، ان کے پارٹی اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کا پیسہ آیا، ان کے کاروبار اور پیسے بیرون ملک ہیں، آپ کی لوٹی ہوئی دولت ملک سے باہر ہے، یہ لوگ اپنا حساب دینے سے ڈر کیوں رہے ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…