ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

’’اپوزیشن کو عظمت سعید پر اعتراض ہے تو کیا نواز شریف کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیں‘‘

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عظمت سعید شیخ کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ بنائے جانے پر اعتراض ہے تو کیا نوازشریف کو براڈشیٹ کمیٹی کا سربراہ بنا دیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ جسٹس(ر) عظمت سعیدشیخ ایماندار اور قابل جج رہےہیں اس پر اپوزیشن کو اعتراض ہو رہا ہے اپوزیشن کونہ پہلےکچھ سمجھان

ہ اب کچھ سمجھتےہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہ پاکستان میں 35 سال میں 14 ہزار کروڑ کی چوری کی گئی، 104ارب شہباز شریف نیب میں جا کر دیتے ہیں اور حکومت میں آنےکےبعدشہبازشریف 104ارب واپس لےلیتےہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم جب این آراوکی بات کرتےہیں توکہتے ہیں ہم این آراو نہیں مانگ رہے، عوام چوری کے خلاف نکلتی ہےکسی کی چوری بچانےکیلئےنہیں، پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو اسمبلیوں سےمستعفی ہو، فضل الرحمان کے اربوں روپےکے اثاثےنکلے ہیں۔پروگرام میں موجود ن لیگ کے جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی بات بلاول کی ذاتی رائےہے، کسی طور پرعدم اعتماد کےچکر میں نہیں پڑناچاہئے، ہمارےپاس ابھی کارڈزہیں جو ابھی دکھائےنہیں، ہم نےاسمبلیوں سےاستعفیٰ دیاتوپی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔دوسری جانب براڈ شیٹ سکینڈل پر (ن) لیگ نے جسٹس (ر)عظمت سعید کی تقرری مسترد کر دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن سے تحقیقات ہونی چاہیے، انہیں سے تحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب ہمت کر کے قوم کو صحیح بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے ہی تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں، عمران صاحب نے ثابت کر دیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے کوئی بھی شفاف، آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ تقرری دراصل عمران صاحب اور ان کی حکومت کی بدنیتی ہے، نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے، یہ معاہدہ ہی پاکستانی عوام کو پہنچنے والے 10 ارب روپے کے نقصان کی وجہ بنے، قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے، زخموں پر نمک چھڑکنے والا مذاق نہیں، منتخب وزیر اعظم کے خلاف جے آئی ٹی کے ہیرے تلاش کرنے اور ان کی نگرانی کے کردار کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…