ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

’’مفتی عبدالقوی ذہنی مریض قرار‘‘ گھر والوں نے موبائل فون بھی ضبط کرلیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن)’’معروف عالمی دین کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عبد القوی ذہنی مریض ہیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں آئسولیٹ کرتے مفتی کا لفظ واپس لیا اور ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے ہیں‘‘ ۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی وجہ سے مختلف تنازعات کی زد میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کو اہلخانہ نے گھر میں آئسولیٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی قوی کے

ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں، کیوں کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل چکی ہے، اسی لیے مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مفتی قوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی لیکن مفتی قوی نے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہمارا خاندان غم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں، کیوں کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے، اس لیے آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے۔دوسری طرف ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو باقاعدہ منصوبہ بندی سے بنائی تھی، تاہم مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں بلکہ میری کزن نے تھپڑ مارا تھا، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی عائشہ شاہ میری کزن ہے، عائشہ شاہ سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات کی اسلئے اس نے تھپڑ مارا۔حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مارپیٹ کرنے اور ان کو ایکسپوز کرنے کے لیے بلایا تھا اور آپ نے مفتی عبدالقوی کو ٹارگٹ کیا؟ اس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں نے ٹارگٹ کیا کیوں کہ اس بار عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، مگر یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہ آیا، اس کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے ڈانٹا اور کہا کہ بس اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا۔‎تاہم ان کی میڈیکل رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہیں جس کی وجہ سے ان سے مفتی کا خطاب واپس لیا گیا ہے اور ان کے موبائل بھی ضبط کر لیے گئے ہیں ۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…