ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

نجی ریسٹورنٹ ویڈیو واقعہ، ہوٹل منیجرمنظر عام پر آگیا ہوٹل مالکان میں کچھ تو خوبیاں ہیں میں دس سال سے ان کیساتھ کام کر رہاہوں، واقعے کا مکمل پس منظر بیان کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )2 روز قبل اسلام آباد کے معروف نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی جانب سے ریسٹورنٹ منیجر کا مذاق اڑائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوا تاہم بینک مینجر نے اس واقعے کا مکمل پس منظر بیان کردیا ہے۔ نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی جانب سے تضحیک کا شکار ہونے والے اویس نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو صرف

تفریح کے طور پر بنائی گئی، اس میں میری تضحیک کرنے کی بات درست نہیں کیونکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اویس احمد نے بتایا کہ میں اس ہوٹل میں گذشتہ دس سال سے نوکری کررہا ہوں، ہوٹل مالکان میں کچھ تو خوبیاں ہیں جس کے باعث میں ان کے ساتھ دس سال سے وابستہ ہوں، ان کا رویہ اچھا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی تنقید کو درست قرار دیتے ہوئے کہا اویس نے کہا کہ ہماری زبان اردو ہے، ہمیں اس کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا، انگلش سیکھنا اچھی بات ہے، مگر پہلی ترجیح اردو زبان پر مکمل عبور ہونا ہے۔دو روز قبل اسلام آباد کے معروف نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین نے اپنے منیجر اویس کی انگریزی درست نہ بولنے کی مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی جس کے باعث انہیں اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر ہوٹل کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے باعث کنولی ریسٹورنٹ کی مالکان عظمیٰ چوہدری اور دیا حیدر اپنی حرکت پر نادم ہوئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے معافی نامہ بھی شیئر کیا تاہم ان پر تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…