اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے بيوہ خاتون کو پينشن نہ ديے جانے پر صوبائی وزیر و سیکریٹری زراعت کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی سماء کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ایک بیوہ نے درخواست دائر کی تھی جس میں یہ شکایت کی گئی تھی کہ انہیں مرحوم
شوہر کی پینشن نہیں دی جارہی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔عدالت نے اس معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو جب تک پینشن نہیں دی جائےگی صوبائی وزیر زراعت اور محکمہ زراعت کے سیکریٹی کی تنخواہ ادا نہ کی جائیں۔