ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت کردی

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی حمایت کردی۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سیکرانے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس پر اپنا جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے اوپن بیلٹ کی حمایت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے 5 صفحات پر مبنی جواب ایڈووکیٹ آن رکارڈ طارق عزیز کے ذریعے جمع کرایا

جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات 2015 میں دھاندلی اور فلورکراسنگ کے الزامات سامنے آئے جس کے بعد سینیٹ ارکان کے انتخابات کے طریقہ کارپربحث مباحثہ ہوا۔صادق سنجرانی کے جواب میں کہا گیا کہ سینیٹ ایوان کمیٹی میں سفارش کی گئی کہ بیلٹ پیپر کے پیچھے ووٹر کا نام درج ہو اور شک کی صورت میں پارٹی سربراہ کو ووٹ کی تفصیلات دیکھنے کا اختیار ہو۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ شفاف اوپن سینیٹ انتخابات اس وقت وسیع تر قومی مفاد میں ہیں، سینیٹ الیکشن سے متعلق آئین خاموش ہے اور آئین کی تشریح کرنا خالصتاً سپریم کورٹ کا کام ہے، آئین اور متعلقہ قوانین کی تشریح تمام اسٹیک ہولڈرز کا تقاضا ہے جب کہ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔جواب میں کہا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تسلیم کرتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا اقرار کرے اور نتائج کا سامنا کرے۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے سینیٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹ، شو آف ہینڈز کے معاملے پرسپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے جو آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کے لیے مانگی گئی ہے۔حکومتی ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار آئین میں واضح نہیں ہے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے، سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوسکتا ہے اور اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…