ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

میری بچیوں پر گندے جملے بولتا ہے ، بیوی نے 45سالہ سابق شوہر پر فائرنگ کھول کر قتل کر دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں گلشن اقبال بلاک4 اے کے ملحقہ علاقے قائداعظم کالونی میں بیوی نے45سالہ سابقہ شوہرولی محمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔فائرنگ کرنے والی ملزمہ شاہین بی بی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق گھر میں جھگڑے کے

دوران خاتون نے فائرنگ کر دی جس سے سابقہ شوہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں اور تینوں بیویاں ساتھ رہتی تھیں۔ مقتول کے تینوں بیویوں سے 13 بچے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے سابق شوہر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ملزمہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ میرا شوہر مجھ پر ظلم کرتا تھا۔ میرے جسم پر تشدد کے نشان بھی ہیں۔ میری بچیوں پر گندے جملے بولتا تھا۔ شوہر کو اسلحہ اس کے دوست نے تحفہ میں دیا تھا۔ملزمہ نے کہا کہ چند دن پہلے میری بیٹی گھر سے بھاگ گئی تھی۔ میں نے ظلم سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔ یہ بیٹی کو بھگانے کا الزام مجھ پر لگاتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمہ شاہین سے 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں تھی۔ ملزم2013 میں ملزمہ کو طلاق دے چکا ہے۔ مقتول ولی محمد کے سر میں ایک گولی لگی، خاندان میں تنازعہ تھا، اسلحہ برآمد کرلیا گیا ے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…