منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

مریم نواز کی مزید جائیدادیں سامنے آنے والی ہیں، مولانا فضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہیں گے

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بنے گا، مریم کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی، وہ اس کیس کو اچھی طرح پڑھ لیں یا پڑھوالیں،مولانا فضل الرحمن میرے پیر بھائی ہیں، دعوت دیتے تو اسرائیل مردہ باد ریلی میں ضرور شریک ہوتا اس سے خطاب بھی کرتا،مولانافضل الرحمان

سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں، یہ لوگ سمجھ دار ہیں، پھر مولانا سے ہاتھ کریں گے،پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے جبکہ بلاول بھٹو عمرکوٹ میں جشن منارہے تھے اور میں ان سے خوش ہوں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے ہم سے تعاون کیا ، ہم نے بھی ان سے تعاون کیا، لانگ مارچ میں اسی طرح تعاون کیا گیا تو ہم بھی اسی طرح تعاون کریں گے،کراچی میں نادراکے مزید 3 سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں،ایک لاکھ شناختی کارڈ ہرروز جاری کرنے ہیں اور دنیا کے معیار کا ای پاسپورٹ بنانے جارہے ہیں،مزدوروں کیلیے پاسپورٹ مدت 10سال کررہے ہیں، شناختی کارڈ اسی کوملے گا جو پاکستانی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو ڈی ایچ اے نادرا میگا سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آج ہم نے ناشتہ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں کیا۔ پاک فوج کی طرح رینجرز کی بھی ایک داستان ہے۔ کراچی میں رینجرز نے امن کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ نادرا کے 3 دفتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور 5 دفتر ڈبل شفٹ ہوں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ سندھ میں 62 نادرا سینٹر اور 16 موبائل وین ہیں جن میں سے ہم 6 سینٹرز کو 24 گھنٹے کے سینٹرز میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں جن میں سے تین

کراچی میں ، ایک حیدرآباداور دو عمر کوٹ میں ہوں گے۔ہم نے ایک لاکھ لوگوں کو ہر روز مفت شناختی کارڈ جاری کرنے ہے۔ نادرا کے استعمال کے لیئے 300 نئی گاڑیاں تیار کر رہے ہیں۔ تمام تحصیل میں نادرا کارڈ فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو جو نادرا

سے شکایات ہیں انہیں دور کرنے کے لیے آیا ہوں لیکن شناختی کارڈ اسی کو ملے گا جو پاکستانی ہو گا، کارڈ پاکستان کی شناخت ہے اور ہم اس کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک دو لاکھ لوگوں کو افغان مہاجروں کی آرگنائزیشن کی مدد سے شناختی کارڈ دیں گے اور اس کے علاوہ کسی کو شناختی کارڈ جاری

نہیں کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ مزدور کو3500 میں 5 سال کا پاسپورٹ کارڈ ملتا ہے، عمران خان کی ہدایت پر اب ہم اسے 10 سال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاسپورٹ میں چپ لگانے جا رہے ہیں، ایسا پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے معیار کے مطابق اپنے آپ کو لیس کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس سہولتیں

بہتر بنائیں گے اور جو لوگوں کی شکایات ہیں، کوشش کریں گے کہ ان کو پورا کر سکیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پاناماٹو بنے گا اور میں مریم صاحبہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اسے پڑھ لیں یا کسی سے پڑھوا لیں کیونکہ ان کی ان کی مزید بہت ساری جائیدادیں نکلنے جا رہی

ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی بات ہے کہ تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیر داخلہ نے رسک لیتے ہوئے ریڈ زون کو فری کیا، اپوزیشن نے بھی تعاون کرتے ہوئے وقت پر ختم کی اور ہماری طرف سے بھی تعاون کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن اسی قسم کا تعاون لانگ مارچ میں کرے گی

تو ہماری طرف سے بھی اسی طرح کا تعاون کیا جائے گا۔جہانگیر ترین سے متعلق چینی انکوائری کمیشن عوام کے سامنے لانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ابھی اس میں کچھ دن لگیں گے، ریلوے آسان محکمہ تھا، یہاں کافی سارے ادارے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن میرے پیر بھائی ہیں، ویسے

ہی مشتعل ہوئے ہیں، وہ سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی سیاسی شخصیت ہو گی، دینی شخصیت کی حیثیت سے میں ساری زندگی ان کا احترام کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی مولانا فضل الرحمن کا نام احترام سے لیا چاہے وہ میرے بارے میں کچھ بھی بولتے رہیں، ان سے احترام کا رشتہ رہے گا لیکن

ایک خبر ان کو ضرور دینا چاہتا ہوں کہ ان کے سارے معاملات فضل الرحمن صاحب آپ کے کھاتے میں پڑنے جا رہے ہیں، آپ نقصان میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑے سمجھدار لوگ ہیں، پہلے بھی آپ کے ساتھ ہاتھ ہوا، اب بھی آپ سے ہاتھ ہو گا، اسرائیل کی آپ ریلی کرنے جا رہے ہیں لیکن کیا اس ملک میں کسی جرات ہے کہ اسرائیل

کو تسلیم کرے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کا سب سے بڑا سپاہی اگر وزیر داخلہ تو کیا کوئی اس ملک میں کوئی آدمی ختم نبوتﷺ کے خلاف قانون بنا سکتا ہے؟، میں چیلنج کرتا ہوں کہ ختم نبوتﷺ کے خلاف جو قانون بنا رہا تھا وہ مسلم لیگ(ن)لا رہی تھی اور قومی اسمبلی میں فضل الرحمن کی جماعت نے اس کے حق میں ووٹ دیئے

لیکن میں نے اس کو روکا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ بے شک 10 اسرائیلی ریلیاں کریں، اگر فضل الرحمن نے دعوت دی ہوتی تو میں بھی اسرائیلی ریلی میں شریک ہوتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ہماری بھائی تنظیم ہے، ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہے۔ پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے۔ بلاول بھٹو

عمرکوٹ میں جشن منارہے تھے۔ بلاول سے کراچی اور لاہور جلتا ہے، لیکن میں بلاول سے خوش ہو۔ بلاول کہاں کہاں سے لوگ لے کر آئے بندے پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے وزارت داخلہ کی ذمے داریاں سونپی ہیں ، وہ میں کروں گا، میرے معاملات میں مداخلت کوئی نہیں کرے گا۔ کراچی کو سیف سٹی بنانے

جارہے ہیں۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں بات کی ہے کہ پورے کراچی میں کیمرے لگائے جائیں۔ سندھ حکومت کیمرے لگوانے میں تعاون کریں تاکہ کراچی سے سیکیورٹی رسک ختم ہو۔انہوں نے کہاکہ ، نیب میری زیر نگرانی نہیں ہے لہذا نیب جانے اور مراد علی شاہ جانیں۔قبل ازیںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا

دورہ بھی کیا۔ رینجرز حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور رینجرز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی ، جرائم کے سدباب اور امن کی بحالی کے لیے رینجرز کا کردار اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…