بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

وزارت پٹرولیم بڑے صنعتکاروں اور تاجروں کے سامنے بے بس، کروڑوں کی ریکوری کرنے میں ناکام

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پبلک اکائونٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت پٹرولیم مختلف صنعتکاروں اوور تاجروں سے 81ارب 80کروڑ روپے کی ریکوری کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ،جس پر پی اے سی نے حکومت کو ہدایت کی وہ گیس صارفین سے بقایا جات کی ریکوری کو بہتر بنائے،وزارت پٹرولیم نے بل ادا نہ کرنے والی بڑی

صنعتوں اور سی این جی سٹیشنز کا مکمل ریکارڈفراہم کر دیا ،پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس راجہ ریاض کی صدارت میں ہوا جس میں پٹرولیم ڈویژن سال 2018-19آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر بتایا گیا کہ بلوچستان میں سالانہ 10 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے، بلوچستان میں 60 فیصد گیس لاسز کی نذر ہو رہی ہے بلوچستان میں بیشتر لوگ گیس کے بل ادا نہیں کر سکتے، بلوچستان میں اوسط گیس بل 30 ہزار روپے ماہانہ ہے، ایسی صورتحال میں لوگ گیس چوری کرتے ہیں، حکومت اور متعلقہ اداروں کو معاملے کا حل نکالنا ہو گا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم کے مالی سال 2018-19 کے آڈٹ پیراز پر غورکیا گیا،آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے مختلف کمپنیوں سے 81 ارب 80 کروڑ کی ریکوری نہیں ہوئی، سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ 10 ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے کچھ کمپنیوں نے عدالتوں سے حکم امتناع لے رکھا ہے، نور عالم خان نے کہا کہ جن کمپنیوں نے حکم امتناع لیا ان کی تفصیلات فراہم کریں،کے الیکٹرک نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ادائیگیاں کیوں نہیں کیں،اور اس موقع پرپبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی نے کے الیکٹرک حکام کو طلب کر لیا،سوئی سدرن نے معاہدے کے بغیر کے الیکٹرک کو گیس سپلائی دی، اس وقت بھی فریقین کے درمیان گیس سپلائی معاہدہ

موجود نہیں،کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کو 38 ارب روپے ادا کرنے ہیں،سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملہ حل طلب ہے،مسئلہ یہ ہے کہ گیس نہ دیں تو کراچی والوں کو بجلی نہیں ملے گی،کے الیکٹرک کے ذمہ زیادہ رقم لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں ہے،کے الیکٹرک سے زیادہ دباو وزارت پٹرولیم پر ہے،سوئی سدرن حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک جس طرح کا معاہدہ چاہتی ہے ہمارے لئے قابل قبول نہیں،ہم اس

معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں لیکن کے الیکٹرک نہیں کر رہی، کنوینئر راجہ ریاض آئندہ اجلاس میں کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بلایا جائے،ملک میں اتنی گیس نہیں کہ ہر شہری کو فراہم کی جا سکے،سیکرٹری پٹرولیم کی پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ میں مزید کہا کہہمیں مستقبل میں زیادہ انحصار ایل پی جی پر کرنا پڑے گا،ہمارے لوگ ایل پی جی سلنڈر کا استعمال توہین سمجھتے ہیں،ہم نے سارا ورک آوٹ کیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کیوں بہتر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…