اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے، مریم نواز کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پٹرول بم گرانے کے ایک ہفتے کے اندر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بدترین عوام دشمنی ہے،پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا اثر ضروریات زندگی کے تمام اشیا پر ہوتا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ کیا حکومت نے عوام کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ نااہلی کے

عذاب کا ہر ہفتے مقابلہ کرسکیں ؟ غریب کیسے زندہ رہے؟ ،عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی اسے نا عوام کا احساس ہوتا ہے نا وہ عوام کو جوابدہ ہوتی ہے ،یہ سمجھ گیا ہے کہ اسکی ناجائز حکومت کے ساتھ اسکی سیاست بھی ختم،7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے ،7 سال سے تم درخواستیں دے رہے ہو کہ کارروائی خفیہ رکھی جائے ،7سال سے تم کاغذات پیش نہیں کر رہے ،7 سال سے تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو ،7 سال سے تم وکیل تبدیل کر رہے ہو ،7 سال سے اپیل کر رہے ہوکہ الیکشن کمیشن کو اکانٹس دیکھنے سے روکا جائے ،اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی تھوڑا صبر کرو ۔ اب تو بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے۔دوسری جانب وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت بجلی سے متعلق لازمی ادائیگی 227 ارب روپے کی بارودی سرنگ ہمارے لئے چھوڑ کر گئی اور اب بجلی کی قیمت ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھانے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور معاون خصوصی تابش گوہر کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے بجلی کی مد میں لازمی ادائیگی

کا قرضہ ہمارے لیے چھوڑا جو 227 ارب روپے تھا۔عمر ایوب نے بتایا کہ بجلی استعمال کی جائے یا نہ کی جائے بجلی کے کارخانوں کو 2023 تک ایک ہزار 455 ارب روپے ادائیگی کرنی پڑے گی، یہ وہ بارودی سرنگ ہے جو مسلم لیگ (ن)نے قصدا، بدنیتی کے ساتھ ایسے معاہدے کیے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…