جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت کے پنشن کرپشن کیس میں مزید جعلی اکاؤنٹ مل گئے،رقم دبئی منتقل ہونے کے بھی انکشافات

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب)نے محکمہ خزانہ سندھ کے پنشن کرپشن اسکینڈل میں مزید 9جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے،ان اکاؤنٹس کے ذریعے2012سے2017تک 14کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،نیب نے محکمہ خزانہ سندھ کے

پنشن کرپشن اسکینڈل میں مزید 9جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگا یا ہے جن میں 2012تا 2017 تک 14 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔اس ضمن میں نیب ذرائع نے بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس میں منتقل رقم بعد میں سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرنوید بجاری اور اس کی فیملی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، جبکہ جعلی اکاؤنٹ سے3 کروڑ روپے دبئی بھی منتقل ہوئے،نیب نے پنشن کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے والے بجاری سسٹم کا بھی سراغ لگا لیا۔ذرائع کے مطابق نوید بجاری محکمہ جنگلات کے ملازم اور کیس کے اہم کردارسلیم بجاری کے عزیز ہیں، نیب نے نوید بجاری کو20جنوری کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے جبکہ پنشن کیس میں سابق اکاؤنٹ آفیسراشرف علی جانوری اور الطاف منگی کو بھی 20جنوری کوطلب کیا گیا تھا، اشرف جانوری نے بیان ریکارڈ کرادیا، تاہم سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسراسلام ابڑو نے نیب کو درکار پنشن کا ریکارڈ فراہم کردیا۔واضح رہے کہ سندھ میں محکمہ خزانہ کا قلم دان گزشتہ بارہ برسوں وزیراعلی سندھ کے پاس ہے، تاہم نیب کی جانب سے سندھ سرکار کے پنشن کرپشن کیس میں اب تک 79 جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہو چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…