جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

3 اداروں کی نج کاری کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نجکاری بورڈ نے تین اداروں کی نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اداروں کا نجکاری سمیت پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری پر غور کیا گیا۔ بورڈ کو جناح کنونشن سنٹر، ہاؤس بلڈنگ

فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دذی گئی۔تینوں اداروں کی نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ تینوں اداروں کی ٹرانزیکشن کمیٹیاں پہلے ہی کابینہ کمیٹی اور کابینہ سے منظور شدہ ہیں،تینوں اداروں کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کے ٹینڈرز وسط فروری میں متوقع ہیں،مذکورہ اداروں کے مالیاتی مشیر کی متوقع سرمایہ کاروں کے لئے مارکیٹنگ کی بھی منظوری دی گئی،بورڈ کو وفاقی حکومت کی تئیس پراپرٹیز کی فروخت کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ فروری میں ان 23 جائیدادوں کی نیلامی مکمل ہوگی، پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی بتدریج نجکاری اور مختلف تجاویز پر بورڈ میں آراء کا تبادلہ کیا گیا۔پاور ڈویژن اور وزارت نجکاری مذکورہ ڈسکوز کی نجکاری کے لیئے متفقہ طور پر ٹی او آرز مرتب کریں گے،ان ٹی او آرز کی روشنی میں پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری کے لیئے بہترین ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔بورڈ ممبران نے ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے اپنی تجاویز وزارت میں جمع کرانے کی سفارش کر دی۔ محمدمیاں سومرو نے کہاکہ پاور، ہاؤسنگ اور دیگر سیکٹرز کی استعداد و کارکردگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…