جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

مارنے کے بعد پولیس اہلکار وقاص کی لاش کی بے حرمتی بھی کرتے رہے،افسوسناک واقعہ پرآئی جی کا سخت ایکشن

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) پٹرولنگ کے دوران پولیس کے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، واقعے میں ملوث اے ایس آئی شاہد منظور اورتین پولیس اہلکارگرفتارکرلیا گیا ہے۔فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پٹرولنگ کے دوران ناکے پرموجود

پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو مشکوک ہونے کے باعث روکنے کی کوشش کی تووہ نہ رکے اورخوف کے باعث گاڑی بھگادی، جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے شہری وقاص احمد جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ میں قصوروارقراردیے گئے اے ایس آئی شاہد منظورسمیت تین پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آرکے مطابق پٹرولنگ پولیس اہلکارنوجوان وقاص کی لاش کی بے حرمتی کرتے رہے۔سی پی او کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ آئی جی پنجاب کوبھیج دی گئی جس کے مطابق ابتدائی محکمانہ تحقیقات میں پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی غفلت پائی گئی، اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوزکیا، قواعد نظرانداز کیے، غیرمسلح افراد پرفائرنگ کا کوئی جوازنہ پایا گیا۔دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے پہلے چیچہ سٹاپ پرکار کو روکا اس دوران گاڑی میں سوار وقاص اور اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوگئی، گاڑی بھگانے پر پٹرولنگ اہلکاروں

نے تعاقب کیا اور آراے بازار کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے وقاص زخمی ہوا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا، مقدمہ میں نامزد چاروں پٹرولنگ اہلکاروں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔آئی جی پنجاب نے قصورواران کے خلاف سخت محکمانہ اورقانونی کاروائی کی

ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے غیر مہذب رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے واقعات میں ملوث افسران واہلکاروں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…