جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

وی آئی پی شخصیات کا وی آئی پی سفر خطرے میں پڑ گیا، عام پروازوں میں سفر کی کوفت اٹھانا پڑ سکتی ہے

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ۔/ جڑانوالہ (این این آئی )وی آئی پی شخصیات کا وی آئی پی سفر خطرے میں، سکیورٹی لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر خصوصی پروازیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، وفاق سے ضمنی گرانٹ نہ ملی تو اہم شخصیات کو عام پروازوں سے آنا جانا پڑسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان

بزدار کے زیراستعمال وی آئی پی فلائٹ آپریشن میں مالی مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کے پاس وی آئی پی فلائٹ آپریشن کے لائسنس کی سکیورٹی کیلئے پیسے کم پڑ چکے ہیں، سول ایوی ایشن کے حکام نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ وہ وی آئی پی فلائٹ کے فضائی سفر کے لائسنس کی سکیورٹی کے لیے قوانین کے مطابق فیس جمع کرائے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے ایک کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کیلئے معاملہ وفاق کے سپرد کر دیا‘دوسری جانب چین پہنچنے والے 10پاکستانیوں میں موذی کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد چین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کی پروازوں پر 3ہفتے کیلئے عارضی پابندی عائد کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے چین کیلئے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے،چین کی فضائی کمپنی کی ہفتہ وار 19پروازیں پاکستان آتی ہیں۔دوسری جانب شدید دھند اورتکنیکی مسائل کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے اورجانے والی 16 پروازیں منسوخ جبکہ 21 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، مختلف ٹرینیں بھی گھنٹوںتاخیر کا شکار رہیں۔ناس ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 ،نجف سے آنے والی پرواز 341 ،سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 ،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی

سے آنے والی پرواز 417 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 ،ناس آئیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 ،نجف جانے والی پرواز 342 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 416 ،سرین ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 521 ،بلیو ائیر لائن کی جدہ جانے

والی پرواز 4700 ،بلیو ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 405 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 جبکہ بلیو ائیر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز 412 منسوخ ہو گئی۔قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 بارہ گھنٹے 15 منٹ ،ترکش ائیر لائن کی استنبول

جانے والی پراز 6885 چھ گھنٹے 20 منٹ ،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 چھ گھنٹے 20 منٹ ،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322 ڈیڑھ گھنٹہ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز والی 303ایک گھنٹہ ،قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629 تین گھنٹے 30 منٹ ،عرب امارات کی دبئی جانے

والی پرواز والی 625 چالیس منٹ جبکہ دمام جانے والی پرواز 884 تین گھنٹے چالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا ۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے ،کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے

،گرین لائن ایکسپریس 5گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ،عوام ایکسپریس 2گھنٹہ ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے 40منٹ ،فرید ایکسپریس2گھنٹہ ،جعفر ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے جبکہ پاکستان ایکسپریس ڈھائی 2 گھنٹے تاخیر کا شکاررہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…