منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

فارن فنڈنگ کا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پانامہ کوبھول جائیں گے، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان نے ان ممالک اور شخصیات سے بھرپور امداد لی، حافظ حسین احمد کے انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ انصاف کرے، فارن فنڈنگ لیکس کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے۔ وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے نہ صرف تحریک انصاف کے ساتھ انصاف کرے بلکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کو بھی اہمیت دے کیوں کہ پی ڈی ایم اس لیے احتجاج کررہی ہے کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے صرف تحریک انصاف کو کیوں اہمیت دی جارہی ہے ان کا نام کیوں شامل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بھی سعودی عرب، اسامہ، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے بارے تفصیلات الیکشن کمیشن حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو 6سال تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لگادئیے پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کا معاملہ تو نامعلوم کتنا وقت لے گا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو فارن فنڈنگ کیس میں پہلے ہی شامل کیا جاتا تو انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کی ضرورت درپیش نہ ہوتی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 2بار اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور سعودی عرب سے بھرپور فنڈ حاصل کیا ایک

بار آئی جے آئی کے قیام کے دوران جو آئی ایس آئی کے ڈی جی جنرل حمید گل کی چھتری تلے قائم کی گئی تھی اور دوسری بار محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پاکستان میں اب بھی اس کے عینی شاہد موجود ہیں جبکہ کچھ اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں، حافظ حسین احمد نے کہا کہ فارن فنڈنگ لیکس کا پورا پنڈورا

باکس کھل گیا تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سمیت رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…