جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب تاریخ میں پہلی مرتبہ پلی بارگین کے تحت اربوں روپے ریکور کرانے میں کامیاب

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں جن کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا بھی نہیں جا سکتا تھا نیب نے ان سے ریکوریاں کی ہیں، نیب کے خلاف دشنام طرازی کی گئی، نیب کیخلاف مضموم پراپیگنڈا بھی کیا گیا لیکن نیب کسی بھی دھونس و دہاندلی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف

میرٹ پر کام جاری رکھے گا،تنقید ضرور کریں مگر تنقید تعمیری ہونی چاہیے نہ کہ محض الزام تراشیوں پر مبنی ہو،وائٹ کالر کرائم کے مقدمات میں ملزمان کا 90 روزہ ریمانڈ اکٹھا نہیں دے دیا جاتا بلکہ شواہد کی فراہمی پر ہی ریمانڈ فراہم کیا جاتا ہے جہاں عدالت کو مطمئن کرنا پڑتا ہے اور بادی النظر میں کیس ثابت بھی کرنا پڑتا ہے،اگر بزنس کمیونٹی کو نیب سے کوئی مشکلات کا سامنا ہوتا تو کیا سٹاک ایکسچینج ترقی کر رہا ہوتا؟،نیب کی حراست اور جوڈیشل حراست کے فرق کو سمجھا جائے،اگرچہ موت کا وقت متعین ہے اور طبعی موت کہیں بھی آ سکتی ہے لیکن نیب کی حراست میں مبینہ اموات کا پراپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور بیورو میں منعقدہ اجلاس اور تین ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نیب لاہور میں ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونے والی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ کے اختتام پر جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو اور فیروزپور ہاؤسنگ سوسائٹی کے 3000 سے زائد متاثرین میں 76 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ قانون کی حکمرانی پر مکمل عملدرآمد

کو یقینی بنایا،نیب کا مقصود کسی عمل کی تشہیر کرنا نہیں بلکہ متاثرین کے نقصان کا فوری ازالہ ہی پہلی فوقیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پلی بارگین قانون کے تحت 2 سال کے کم ترین عرصہ میں ڈھائی ارب کی خطیر رقم ملزمان سے برآمد کروا کر ہزاروں متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے۔ نیب میں ہر کسی کے عزتِ نفس کا

مکمل طور پر خیال رکھا جاتا ہے کیونکہ خدمتِ خلق نیب کا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے خلاف دشنام طرازی کی گئی، نیب کیخلاف مضموم پراپیگنڈا بھی کیا گیا لیکن نیب کسی بھی دھونس و دہاندلی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف میرٹ پر کام جاری رکھے گا۔تنقید ضرور کریں مگر تنقید تعمیری ہونی چاہیے نہ

کہ محض الزام تراشیوں پر مبنی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے اندر اپنا احتساب سب سے زیادہ ہے،کسی ملزم کو گرفتاری کے بعد فوری طور پر معزز عدالتوں کے روبرو پیش کیا جاتا ہے جہاں شواہد کو مدِ نظر رکھ کر ہی ملزمان کا ریمانڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ وائٹ کالر کرائم کے مقدمات میں ملزمان کا 90 روزہ ریمانڈ اکٹھا نہیں دے دیا

جاتا بلکہ شواہد کی فراہمی پر ہی ریمانڈ فراہم کیا جاتا ہے جہاں عدالت کو مطمئن کرنا پڑتا ہے اور بادی النظر میں کیس ثابت بھی کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب کے معاملات میں حقائق سے مکمل آگاہی اور قانون کا علم ہونا ضروری ہے صرف تنقید کرنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈکیتی یا قتل کے مقدمہ میں چودہ رو ز

بہت ہیں،لیکن وائٹ کالر کرائم جس کی ابتداء لاہور سے ہوتی ہے جس کے بعد یہ اسلام آباد شفٹ ہو جاتا ہے،وہاں سے یہ خلیجی ریاستوں میں چلا جاتا ہے، وہاں سے پتہ چلتا ہے کہ کرپشن کی دولت تھی اس سے یا تو امریکہ میں فارم خرید لئے گئے ہیں یا کسی دوچار اور ممالک میں خریدلئے گئے ہیں، اگر چودہ روز میں لگا تارفضائی سفر

بھی کیا جائے تو یہ ساری تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا بھی نہیں جا سکتا تھا نیب نے ان سے باقاعدہ ریکوریاں بھی کی ہیں۔نیب لاہور کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف 2 سال میں اربوں روپے متاثرین کو واپس لوٹائے گئے جو کہ نیب لاہور کے آفیسران و سٹاف کا

اعزاز ہے۔چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سفارش اور دھمکی نیب کے دروازے کے باہر ہی ختم ہو جاتی ہے اگر چہ ہم جس راستہ پر چل رہے ہیں وہ ملک و قوم کی بے لوث خدمت کا راستہ ہے اور اسکی واضح مثال آپ متاثرین کے چہروں پر خوشی کے آثار ہیں جنہیں 2 سال کے قلیل ترین عرصہ

میں ڈھائی ارب روپے واپس لوٹائے گئے ہیں اگرچہ دوسری ہاؤسنگ سوسائٹی میں انہی دو سالوں کے کم عرصہ میں 1 ارب 32کروڑ روپے متاثرین کو واپس لوٹائے۔بزنس کمیونٹی کی مبینہ شکایات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کے کسی بزنس مین کو نیب کیوجہ سے کوئی

مشکل درپیش نہیں رہی۔ اگر بزنس کمیونٹی کو نیب سے کوئی مشکلات کا سامنا ہوتا تو کیا سٹاک ایکسچینج ترقی کر رہا ہوتا؟۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی حراست میں اور جوڈیشل حراست کے فرق کو سمجھا جائے اگرچہ موت کا وقت متعین ہے اور طبعی موت کہیں بھی آ سکتی ہے لیکن نیب کی حراست میں مبینہ اموات کا پراپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا ہے۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز اقدامات کئے ہیں اور یہ اقدامات جاری رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…