بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرنے والے سینئر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس نے غیر قانونی طور پر نان کسٹم پیڈ اور مال مقدمہ کی گاڑیاں استعمال کرنے والے افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے ہوم ڈپیارٹمنٹ سے رجوع کرلیا، متعلقہ افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ایک خط

ارسال کیا گیا ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناا للہ عباسی نے چند ماہ قبل تمام نان کسٹم پیڈ اور مال مقدمہ کی گاڑیاں فوری طورپر متعلقہ تھانوں میں جمع کرانے کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ انھیں محکمہ کسٹمز یا ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے ۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی شائع خبر کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں نے آئی جی کی ہدایت کے بعد ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں واپس کی ہیںجنھیں کسٹمز اور ایکسائیز ڈپیارٹمنٹس کو بھجودیا گیا تھا ۔آئی جی کے پی کو ردعمل کے لئے دو پیغامات بھجوائے گئے لیکن تادم تحریر انہوں نے کوئی جواب نہیں بھجوایا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا، ظہور بابر آفریدی نے سکریٹری برائے داخلہ و قبائلی امور کو 8 جنوری 2021 کوایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ پولیس کے افسربڑی تعدا د میںغیرقانونی طورپر نان کسٹم پیڈ اور مال مقدمہ کی گاڑیاں استعمال کررہے تھے۔حالانکہ جب بھی نان کسٹم پیڈ اور مال مقدمہ کی گاڑیاں قبضے میں لی جاتی ہیں انھیں عدالتی کاروائی کے بعد کسٹمز اور ایکسائیز ڈپبارٹمنٹس کے حوالے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…