منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بتایا جائے کہ اسرائیل اور بھارت کے کون سے شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے ،بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کے ساتھ انسپانسرڈ بھی قرار دیدیا

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرکوٹ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کی ساری جمہوری قوتیں پاکستان کے عوام کا سوال لے کر الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑی ہیں، الیکشن کمیشن کو اس عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ہمارا وزیراعظم صرف سلیکٹڈ نہیں اسپانسرڈ بھی ہے ۔بتایا جائے کہ اسرائیل اور بھارت کے کون سے

شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے ہیں ۔منگل کو عمر کوٹ کے علاقے کھارڑو سید میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ‘جوکر کرپشن کا شور کرتا تھا، جگہ جگہ جا کر کرپٹ کرپٹ کا رونا روتا تھا،خود ہی کرپٹ نکلا، پوری کی پوری جماعت کرپٹ نکلی’۔انہوں نے کہا کہ آج تک وہ جواب نہیں دے سکے کہ امریکا میں سلائی مشین بیچتے بیچتے عمران خان کی بہن کو وہ مراعات کس طرح ملیں، آج تک جواب نہیں دے سکے کہ خیبرپختونخوا میں پورے ملک کی سب سے مہنگی بس چل رہی ہے جس میں کبھی آگ لگ جاتی ہے، کبھی عوام دھکا دے کر چلاتی ہے لیکن کوئی اس کرپشن کا حساب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کررہی ہے، شہید بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہماری حکومتوں کو ختم کردیا گیا اور جنہیں انہوں نے حکومت دلوادی ہے یہ لوگ تو فارن فنڈنگ سے آئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2014 سے لے کر آج تک یہ کیوں نہیں بتا سکا کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیوں ہورہی ہے، اسرائیل اور بھارت کے کون شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں سے حکومت بنتی

ہے تو وہ عوام مسائل بھی حل کرتی ہے لیکن جو کسی کے اشارے پر حکومت بناتے ہیں وہ ان کی جانب ہی دیکھتی رہتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں۔ضمنی انتخاب میں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ عوام دشمن، جمہور دشمن، غریب دشمن طاقت کو جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ان ‘پیروں’ کو جواب دے دیا ہے جو ٹھیکے پر

اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام نے ان سیاسی یتیموں کے ٹولے کہ جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساٹھ کھڑے ہیں انہیں دوسری مرتبہ بھگا دیا ہے، اب تھر میں بھی قومی اسمبلی کا انتخاب آرہا ہے اور وہاں سے بھی انہیں بھگانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی میں ہمارے

مزدور اور کسان مر رہے ہیں، اگر اس حکومت کو ہم گھر نہیں بھیجیں گے تو عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو کون روکے گا۔انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کے عوام کو آٹا چوری اور چینی چوری کی کرپشن کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ‘اس کٹھ پتلی کو استعفی دینا پڑے گا ورنہ عمر کوٹ کے

عوام اسلام آباد پہنچ کر اس سے استعفی چھین لیں گے’۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عوام نے اس ملک کی معاشی، انسانی حقوق کی جدوجہد کے لیے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور اب آپ کو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پڑے گا، عمر کوٹ سے سیلکٹڈ کو بھگا دیا ہے اور اب پورے ملک سے بھگانا پڑے گا۔ان کا آپ کے ووٹوں کو چھین کا اسے وزیراعظم بناگیا ہے جو نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے اور دو سال کے عرصے میں عوام کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…