لاہور (آن لائن) 13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جمعیت علماء ِ اہلسنت،جے یوآئی ،ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جے یوپی ،مسلم لیگ (علمائومشائخ) ،مجلس احراراسلام ،متحدہ علماء کونسل ،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،چاروں مسالک علماء بورڈ ،جماعت نقشبندیہ پاکستان اورتحریک اتحاد بین
المسلمین کے رہنمائوں علامہ محمد ممتاز اعوان، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مفتی غلام حسین نعیمی، سید محمد کفیل شاہ بخاری، سردار محمد خاں لغاری، پیرسید ولی اللہ شاہ، حافظ نیاز احمد بنگلانی، شیخ محمد نعیم بادشاہ، مولانا محمد حنیف حقانی، علامہ عاشق حسین شاہ، حافظ نعمان حامد، پیرطارق محمود نقشبندی اورترجمان الائنس مولانا محمد منسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جمعیت علماء ِ اسلام ودیگرسیاسی جماعتوںکے زیراہتمام 21جنوری کومزارقائد کراچی سے نکلنے والے اسرائیل نامنظورملین مارچ کی حمایت اوربھرپورشرکت کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ اسرائیل نا منظور مہم پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے اوراس طرح کل کراچی میں لاکھوں عوام کا سمندراسرائیل کیخلاف درحقیقت عوام کا ریفرنڈم ہو گا انہوں نے کہاکہ اسرائیل سے یاری کشمیروفلسطین سے غداری ہوگی غیورمسلمان قبلہ اول بیت المقدس پرکسی یہودی کا قبضہ ہرگز برداشت نہیں کرینگے اور ناہی کسی امریکی ایجنٹ مسلم حکمران کو فلسطینیوں اورکشمیریوں کے خون سے ہرگز ہرگزغداری نہیں کرنے دینگے ۔دوسری جانب متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علما ء مشائخ نے جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عوام و کارکنان سے
بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔علماء کا کہناتھا کہ اسرائیل کے خلاف مارچ واضح عوامی فیصلہ ہوگا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیاجائے گا۔حمایت کرنے والوں میں مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین ،چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی ، سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی، مولانا جعفرالحسن تھانوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،علامہ علی کرارنقوی،مفتی محمد بخاری، علامہ مرتضیٰ خاں رحمانی،علامہ روشن دین الرشیدی ودیگر شامل ہیں۔