جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو ایک بار پھر سرد موسم میں گرم کر دیا گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی )وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو ایک بار پھر سرد موسم میں گرم کر دیا گیاہے،ملک کی گیارہ جماعتیں ایک جماعت کے خلاف ملک کے آئینی ادارے کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے ہیں ،اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حفاظت کے لیے

پنجاب رینجرز سمیت پولیس و دیگر سیکورٹی کے 1800 کے قریب نفری تعینات ہے،10 واک تھرو گیٹس بھی نصب کر دئیے گئے ہیں،ایس او پیز کے مطابق کوئی بھی مظاہرہ میں موجود شخص کو الیکشن کمیشن کے اندر جانے کی اجازت نہ تھی،پولیس اور سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز بھی موجود اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ رات سے صبح تک 3بار سوئیپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔دوسری جانب اسلام آبادٹریفک پولیس نے پی ڈی ایم کے متوقع جلسے کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔پلان کے مطابق راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکا کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاء جناح کنونشن سینٹر میں مخوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے ۔روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں ،ریڈ زون اور بری امام سے آنے والے شہری مری روڈ کا استعمال کریں ۔ سپریم کورٹ،ایوان صدر اور پی ایم ہائوس جانے والے مارگلہ روڈ کا استعمال کریں ۔ میریٹ ہوٹل جانے والے شہری ایوب چوک کا استعمال کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…