اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کرپشن 110 فیصد اور رشوت200 فیصد تک پہنچ گئی آئندہ کونسی پارٹی حکومت بنائے گی ، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکو ٹ(این این آئی)(ن) لیگ کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب بے اختیار ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں بلکہ نیب کا مشن یہ ہے کہ پکڑ دھکڑ کرو اور بعد میں ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دو۔انھوں نے کہا کہ میرے خلاف اور میرے بھائی سمت دیگر مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کے خلاف موجودہ حکمرانوں نے انتقامی کارروائیاں کیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے کسی پر

کرپشن ثابت نہ سکی بلکہ سب رہا ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو رقم کی ادائیگی خفیہ طور پر اس لئے کی گئی کہ اپنی کمیشن بنائی جائے اور اب جعلی نوٹس ارسال کر کے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکومت میں کرپشن 110 فیصد اور رشوت کے ریٹ 200 فیصد تک بڑھ گئے ،انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ عدم ادائیگی پر ملائیشیا نے پی آ ئی اے کا جہاز روک لیا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی خوب جگ ہنسائی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتیں متحد ہیں ان میں کوئی دراڑ نہ بلکہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت اور عوام کی بقا کے لئے ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے پاک کرنے والوں نے مزید قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے ایک غیر منتخب شدہ نااہل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گندی زبان استعمال کرتی ہیںکیا کسی اعوان کا یہ شیوہ ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف پاکستان بہت جلد واپس آئیں گے اور مسلم لیگ ن کی آ ئند ہ حکومت بنے گی جو کہ عوام کو ریلیف دے گی۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…