اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بنی گالہ میں چوری کی دلچسپ واردات چور شہری کی گاڑی کے ٹائر اتار کرلے گیا،جاتے ہوئے معذرت کا خط چھوڑ گیا کہ غریب ہوں مجبوری میں چوری کی بددعا نہ دیجئے گا

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری کا دلچسپ لیکن ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، تفصیلات کے مطابق چور بنی گالہ میں شہری کی گاڑی کے ٹائر اتار کرلے گیا اور جاتے ہوئے معذرت کا خط بھی چھوڑ گیا۔ چور نے خط میں

لکھا کہ معذرت کرتا ہوں، میں غریب ہوں، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میں نے مجبوری میں چوری کی ہے۔مجھے معاف کردینا، بدعا نہ دینا ، دوسری جانب پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی بنی علاقہ کے علاقے میں رہتے ہیں، ایسی واردات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، دوسری جانب شہراقتدارمیں چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ،متعدد شہری قیمتی گاڑیوں اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ کوہسار کو ساجد حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان 10لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ایل ای وی 260چوری کرکے لے گئے ہیں۔بنی گالہ میں اورنگزیب نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مدعی سے ہونڈا موٹرسائیکل125 ، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔گولڑہ پولیس کو غلام عباس نامی شہری نے رپورٹ کرائی کہ نامعلوم ملزمان مدعی کی گاڑی نمبر ایل ای بی 9202 مالیت20لاکھ گھر کے باہر سے چوری کرکے فرار ہو

گئے ہیں۔تھانہ نون کو مسما دلشاد بی بی نے بتایاکہ بشری نامی خاتون کیساتھ دو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے زیورات ، موبائل فون اور کپڑے مالیتی 13لاکھ روپے چوری کرلئے ہیں۔تھانہ کھنہ کو محمد اشرف نامی شہری نے تحریری درخواست میں بتایا کہ مدعی کا موٹرسائیکل

نمبر آر آئی پی 9491 گھرکے باہر موجود تھا کہ نامعلوم چور لے اڑے۔پولیس نے تمام تر درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے اور تفتیش شروع کردی ہے۔ لین دین ، فراڈ ، نوسربازی کے ذریعے متعدد چیک ڈس آنر،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج

کرلئے ہیں۔شالیمار پولیس کو محمد عمار نے بتایا کہ کاروباری لین دین کے سلسلے میں ملزم سہیل اعجاز نے 9لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔ترنول پولیس کو محب اللہ نے بتایا کہ شبیر احمد نے کاروباری لین دین کے سلسلے میں26لاکھ43ہزار کا چیک دیا جو کہ

ڈس آنر ہو گیا۔رمنا پولیس کو علی مرجان نے بتایا کہ وقاص نامی شہری نے تین لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔تھانہ آئی نائن پولیس کو فتح خان نے تحریری درخواست میں بتایا کہ شعیب احمد نے ادھار واپسی کے سلسلے میں ملزم نے تین لاکھ 72ہزار روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔تھانہ لوئی بھیر میں خلیل الرحمن نے بتایا کہ مزمل حسین نے زمین کے لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا ہے۔پولیس نے تمام تر مقدمات میں دفعہ 489ایف کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…