بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سیالکوٹ کے ٹھگ کی مدد کیلئے شریف برادران کے گھریلو ملازم کیا کام کر رہے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ ( آن لائن ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ٹھگ کی مدد کے لئے شریف برادران کے گھریلو ملاز م سیالکوٹ میں میڈیا ٹاک کررہے ہیں، ایک صاحب ایسے بھی تھے جو کہ خود کو لوہے کے چنے کہتے تھے اور جب میڈیا نے انہیں اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے آج سوال کیا

تو انہوں نے اسکا جواب دینے سے گریز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فاونڈیشن ماڈل ٹاون سیالکوٹ میں منو بھائی کی تیسری برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انکا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جو حواجہ صاحب سے یاری اور وفاداری نبھانے کے لئے یہاں آئے اور اج انکی معصومیت کی گواہی دے رہے تھے۔ اور ان کی گواہیاں سننے کے بعد مجھے یہ کہاوت یاد آئی کہ خواجہ کا گواہ ڈاڈو۔ انہوں نے کہا کہ داستانیں بیان کرنے والے کا اپنا دامن صاف نہیں، نیب زدہ ہے ، اربوں کی جائیدادیں رکھتے ہیں اورایک دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے والے ٹولے نے آج سیالکوٹ میں مورچہ زن ہوکر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور موجودہ حکومت کو للکارہ تو موروثی سیاست کا ایک اور شاہکار عوام نے سیالکوٹ میں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا اپنا وجود، پہچان، کام ، خدمات اور عوام کے ساتھ تعلق نہیں ،کسی جگہ پر سر اٹھا کر نہیں کہہ سکتے کہ میں خواجہ محمد آصف بلکہ وہ کہتے ہیں کہ میں خواجہ محمد صفدر کا بیٹا یعنی ماروثی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ موروثی سیاست کا جو کانٹا فٹ ہوا ہے وہ آج نوازشریف، شہباز شریف اورخواجہ محمد آصف

صاحب، ہمیں یہ پتا ہے جو میاں شریف ، زرداری، میاں مفرور شریف صاحب ان سے جو آپکی تعلق داری ہے، انہوں نے کہا کہ کیا کمال کا گٹھ جوڑہے، شرکت داری، آقامہ منی لانڈرنگ دونوں میں یکسانیت اسکے بعد ناجائز اثاثوں کا ہمالیہ بنانے کا جوم عزم ہے اس میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ کشمال طارق، جس کے

ساتھ آپ کا تعلق ہے، یہ میں نے کہہ رہی بلکہ12کروڑ کے اکاونٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین سال پہلے یہ نشاندہی کی تھی لیکن اس وقت سیالکوٹ کا میڈیا اس وقت کے رنگین مزاج خواجہ محمد آصف کے کرتوت سامنے لانے سے گریزاں تھا، انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق کا خواجہ آصف کے ساتھ کیا رشتہ تھا، کیا

ہمارے مذہبی اقدار یہ اجازات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور احتساب لازم وملزم امر ہے اور جمہوریت چلانے کے لئے احتساب کا عمل چلنا نہایت ضروری ہے ،جس ملک میں احتساب نہ ہو وہاں جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر جاتی ہے لہٰذا سیالکوٹ کی عوام یہ سوال کرتے ہیں کہ خواجہ صاحب کی حمایت کے لئے آپ یہاں

اتنی دور ہمدردی جتلانے آئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی عدالت میںلوٹ مار، بیرونی ممالک اثاثے، منی لانڈرنگ ، قومی خزانے کو چونے اور ناجائزسوسائٹیوں میں حصہ داری اور فرنٹ مین کے ذریعے سرکاری منصوبوں میں کمیشن اور کک بیکس حاصل کرنا وغیرہ کے سوالات نیب آپ سے پوچھ رہے ہیں مگر اپ اظہار یک جہتی کرنا

چاہتے ہیں اس سے اچھا موقع کیا ہو گا کہ آپ نیب میں جاکر خواجہ صاحب کی معاونت کریں اور منی ٹریل دیں اور ودیگر تلخ حقیقتوں پر روشنی ڈالیں۔ قبل ازں انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سند س فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے منو بھائی کی برسی کے موقع پر انکے چاہنے والوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ منو بھائی صرف آپکی منظر سے اوجھل ہوئے ہیں، اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے لیکن ہزاروں

گھروں کے اندر بسنے والے ان مستحق نادار خاندانوں، انکے بچوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات ان کا عزم اور جذبہ تھا وہ آج بھی اسطرح زندہ ہے اور دکھی انسانیت کے لئے جدوجہد کرنے والے انکے ٹیم کے اراکین انکی اس شمع کو جذبے سے روشن کرکے جو مرہم رکھ رہے ہیں وہ انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، منو بھائی کی برسی پر ہمیں تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم انکی اس کاوش کو مزید آگے بڑھائیں۔ انہوں نے فاونڈیشن میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…